30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لقد طاف باٰل محمد نساء کثیر یشکون ازواجھن لیس اولئك بخیارکم [1]۔ |
آج کی رات بہت سی عورتوں نے ہماری بارگاہ اقدس کا طواف کیا کہ اپنے شوہروں کی شکایت کرتی تھیں وہ تم میں کے بہترلوگ نہیں جو عورتوں کو ایذا دیتے ہیں۔ |
اور صحیح حدیث میں بلی کے نسبت فرمایا:
|
انھا من الطوافین علیکم والطوافات [2]۔ |
بیشك وہ ان نرومادہ میں ہے جو بکثرت تم پر طواف کرنے والے ہیں۔ |
قسم دوم:طواف مقصود لذاتہٖ ہو اور غایت غیر تعظیم،صحیح بخاری شریف میں جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے میرے والد عبد اﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہ بہت قرض اور تھوڑے خرمے چھوڑ کر شہید ہوئے میں نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی حضور کو معلوم ہے کہ میرے باپ احد میں شہید ہوئے اور بہت قرض چھوڑ گئے ہیں میں چاہتاہوں کہ حضور قدم رنجہ فرمائیں کہ قرضخواہ حضور کودیکھیں یعنی شاید حضور کے خیال سے اپنے مطالبہ میں کمی کردیں،ارشاد فرمایا:جاؤ ہر قسم کے چھوہاروں کے الگ الگ ڈھیر لگاؤ،پھر تشریف فرماہوئے۔قرض خواہوں نے حضور کو دیکھا مجھ سے نہایت سخت تقاضے کرنے لگے کہ اس سے پہلے ایسا کبھی نہ کیا تھا یعنی ان کے خیال کے برعکس ہوا،حضور کے تشریف لے جانے سے قرض خواہ اپنا پلہ بھاری سمجھے کہ حضور ضرور ہمارا پوراحق دلادینگے۔جب حضور رحمت عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے یہ حال ملاحظہ فرمایا فطاف حول اعظمھا بید را ثلث مرات ثم جلس علیہ حضور نے ان میں سب میں بڑے ڈھیر کے گرد تین بار طواف فرمایا اور اس پر تشریف رکھی پھر ناپ کر انھیں دینا شروع فرمایا حتی ادی اﷲ عن والدی امانتہ وسلم اﷲ البیادر کلھا [3]یہاں تك کہ اﷲ تعالٰی نے میرے باپ کا سب قرض ادا کردیا اور سب ڈھیر سلامت بچ رہے۔
اسی قسم میں ہے عسس کاگرد شہر گشت کرنا ولہذا عسس کو عرب میں طائف کہتے ہیں۔مفردات راغب میں ہے:
[1] سنن ابی داؤد کتاب النکاح باب فی ضرب النساء آفتاب عالم پریس لاہور ۱/ ۲۹۲،سنن ابن ماجہ کتاب النکاح باب القسمۃ بین النساء ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۴۴
[2] جامع الترمذی کتاب الطہارۃ باب ماجاء فی سؤر الہرۃ امین کمپنی دہلی ۱/ ۱۴
[3] صحیح البخاری کتا ب المغازی باب قولہ تعالٰی اذ ھمت طائفتان منکم الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۵۸۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع