دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

اتفاقا [1]۔

وقوف عرفات کی نیت اور سرننگانہ ہو بالاتفاق بغیر کراہت جائز ہے۔(ت)

سے جس کا حاصل علامہ شامی نے:

ان المکروہ ھوالخروج مع الوقوف و کشف الراس بلا سبب موجب کاستسقاء امامجردا لاجتماع فیہ علی طاعۃ بدون ذٰلك فلایکرہ [2]۔

مکروہ یہ ہے کہ وقوف اہل عرفات کے ساتھ تشبہ اور بغیر کسی وجہ سرننگا کرکے نکلے جیسے استسقاء یعنی بارش کی دعا مانگتے وقت سر برہنہ ہوتے ہیں۔یا کچھ نہ ہو بلکہ صرف طاعت و فرمانبرداری کے لئے اجتماع ہو تو مکروہ نہیں۔(ت)

فرمایا،معلوم ہوتاہے کہ تعریف کی دو صورتیں ہیں:

(۱)وہ جو کہ اہل عرفہ کی نیت اور صورت اعنی اور کشف رؤس کے ساتھ ہو۔

(۲)وہ جو کہ ایسی نہ ہو بلکہ کسی اورہی غرض مثل اس روز کے شرف اور وعظ کے سماع کے لئے اور بغیروقوف اور کشف رؤس کے ہو۔

اور پہلی بقول صحیح مکروہ تحریمی اور دوسری بالاتفاق بلا کراہت جائز۔پس طواف کی بھی دو صورتیں ہوں گی۔

(۱)وہ جو کہ طائفین بیت اﷲ عزوجل کی نیت اور صورت کے ساتھ ہو۔

(۲)وہ جو کہ ایسی نہ ہو بلکہ اور صورت اور کسی اور ہی غرض مثلا محض افاضہ کے لئے جیسے علی مافی صحیح البخاری حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے حضرت جابر رضی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے خرما کے ڈھیر کا طواف فرمایا [3]یا محض استفاضہ کے لئے جیسے کسی ولی کے مزار شریف کا طواف یا محض کسی اور ایسی ہی غرض سے ہو جیسے علی مافی الشفاء للقاضی عیاض علیہ الرحمہ کا حلاق کے سرمبارك کو حلق کرنے کے وقت کسی موئے مبارك کے زمین پر گرنے نہ دینے کی غرض سے حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا طواف کرنا [4]۔


 

 



[1] درمختار کتاب الصلوٰۃ باب العیدین مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۱۱۶

[2] ردالمحتار کتا ب الصلوٰۃ باب العیدین داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۵۶۲

[3] صحیح البخاری کتاب المغازی باب قولہ تعالٰی اذھمت طائفتان منکم الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۵۸۰

[4] الشفاء بتعریف حقو ق المصطفٰی فصل عادۃ الصحابۃ فی تعظیمہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم المطبعۃ الشرکۃ الصحافیۃ ۲ /۳۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن