30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
علی الہ وصحبہ کما ینبغی لاداء حقہ العظیم اٰمین۔ |
علیہ وسلم اورآپ کی آل واصحاب پر کما حقہ۔آمین۔ |
امام احمد قسطلانی صاحب ارشاد الساری شرح صحیح بخاری مواہب شریف میں امام حافظ الحدیث فقیہ علامہ ابوعبداﷲ محمد بن رشید سے نقل فرماتے ہیں :سفر مدینہ طیبہ میں میرے رفیق ابوعبداﷲ وزیر ابن القاسم بن الحکم ساتھ تھے ان کی آنکھیں دکھتی تھیں جب میقات مدینہ طیبہ پرآئے ہم سواریوں سے اتر لئے،پیادہ چلتے ہیں انھیں آثار شفا نظر آئے،فورا حسب حال ارشاد کیا:؎
وبالتراب منہا اذا کحلنا جفوننا شفینا فلا بأ سا نخاف ولا کربا
نسح سجال الدمع فی عرصاتہ ونلثم من حب لواطئہ الترابا [1]
جب اس کی خاك کا ہم نے سر مہ لگایا شفاء پائی تو اب کسی شدت وتکلیف کا اندیشہ نہیں ہم آنسوؤں کے ڈول اس کے میدانوں میں بہاتے ہیں اور اس زمین پر چلنے والے صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی محبت میں خاك کو چومتے ہیں۔
پھر خود اپنے حال میں فرماتے ہیں جب ہم مدینہ طیبہ کے قریب پہنچے اور سب اہل قافلہ پیادہ ہوئے میں نے کہا: ؎
اتیتك زائرا ووددت انی جعلت سواد عینی امتطیہ
ومالی لا اسیر علی المآتی الی قبر رسول اﷲ فیہ [2]
میں زیارت کے لئے حضور میں حاضر ہوا اور تمنا تھی کہ اپنے آنکھ کی پتلی پر اس راہ میں چلوں اور کیوں نہ چلوں آنکھوں کے بل اس مزار پاك کی طرف جس میں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم جلوہ فرمائیں۔
علامہ شہاب الدین خفاجی مصری نسیم الریاض شفاء قاضی عیاض میں فرماتے ہیں:
|
کان الشیخ احمد بن الرفاعی کل عام یرسل مع الحجاج السلام علی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم |
یعنی امام اجل قطب اکمل حضرت سید احمد رفاعی رضی اﷲ تعالٰی عنہ ہر سال حاجیوں کے ہاتھ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر سلام |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع