دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

جلد المصطفٰی ترابھا ان تعظم عرصاتھا وتتنسم نفحاتھا وتتقبل ربوعھا و جدارتھا   ؎

وعلیّ عھد ان ملات محاجری

من تلکم الجدرات والعرصات

لاعفرن مصون شیبی بینھما

من کثرۃ التقبیل والرشفات [1]

اھ  مختصرًا۔

خاتم النبیین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی جائے قرار اور پہلی وہ زمین جس کی مٹی نے جسم پاك مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے مس کیا گیا کہ اس کے میدانوں کی تعظیم کی جائے اور اس کی مہکتی ہوئی خوشبوئیں سونگھی جائیں اور منزلیں اور دیواریں چومی جائیں۔اور مجھ پر عہد ہے کہ اپنی آنکھوں کے گوشے ان دیواروں اور میدانوں سے بھروں گا،خدا کی قسم میں اپنی سفید داڑھی کہ گرد وغبار سے بچائی جاتی ہے ان میدانوں میں کثرت بوسہ بازی سے ضرور خاك الودہ کروں گا اھ مختصرًا۔

علامہ سندھی تلمیذ امام ابن الہمام نے لباب المناسك میں فرمایا:

اذا وقع بصرہ علی طیبۃ المطیبۃ واشجارھا العطرۃ دعا بخیرالدارین وصلی وسلم علی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم والاحسن ان ینزل عن راحلتہ بقربھا،ویمشی باکیا حافیا ان اطاق تواضعا ﷲ ورسولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وکلما کان ادخل فی الادب والاجلال کان حسنا بل لو مشی ھناك علی احداقہ و بذل المجھود من تذﷲ وتواضعہ کان بعض الواجب بل لم یف بمعشار عشرہ [2]۔اللھم صلی وسلم وبارك علیہ و

یعنی جب مدینہ طیبہ او اس کے مہکتے ہوئے درختوں پر نظر پڑے دونوں جہان کی بھلائی مانگے،اور حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے صلٰوۃ سلام عرض کرے اور بہتر یہ ہے کہ مدینہ طیبہ کے قریب سواری سے اترے اور ہوسکے تو روتا ہوبرہنہ پاچلے اﷲ اور اﷲ کے رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے واسطے تواضع کے لئے اور جو کچھ ادب و تعظیم میں زیادہ دخل رکھے خوب ہے بلکہ وہاں آنکھوں کے بل چلے اور تذلل وفروتنی میں پوری کوشش خرچ کردے تو واجب کا ایك حصہ ہو بلکہ سوواں۱۰۰ بھی ادا نہ ہو۔یا اللہ! صلوٰۃ وسلام اور برکت ہوآپ صلی اﷲ

 


 

 



[1] الشفاء بتعریف حقوق المصطفٰی فصل ومن اعظامۃ واکباررہ الخ عبدالتواب اکیڈمی ملتان ۲/ ۴۶۔۴۵

[2] لباب المناسك مع ارشاد الساری باب زیارۃ سید المرسلین فصل ولو توجہ الی الزیارۃ دارالکتاب بیروت ص۳۶۔۳۳۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن