دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

جائز رکھا کہ مقصود بوسہ قدم سے تعظیم ہے نہ کہ نفس انحناء،یہی سر نفیس ہے کہ علماء کرام نے تحیت ومجرا کےلئے زمین بوسی کو حرام بتایا کہ اس میں جھکنے ہی سے تعظیم کی جاتی ہے یہاں تك کہ زمین کو منہ لگادیا۔عالمگیریہ میں ہے:

من سجد للسطان علی وجہ التحیۃ او قبل الارض بین یدیہ لایکفر ولکن یاثم لارتکابہ الکبیرۃ وھو المختار کذا فی جواہر الاخلاطی وفی الجامع الصغیر تقبیل الارض بین یدی العظیم حرام وان الفاعل والراضی،اثم کذا فی التاتارخانیہ،وتقبیل الارض بین یدی العلماء والزھاد فعل الجھال و الفاعل والراضی اٰثمان کذا فی الغرائب[1] انتہی باختصار،

جس نے سلطان کی سلامی کے لئے سجدہ کیا یا زمین کو بسہ دیا کافر نہ ہوگا،لیکن کبیرہ گناہ کے ارتکاب کی بناء پر گنہگار ضرور ہوگا پس یہی مختار ہےجیسا کہ جواہر الاخلاطی میں ہے۔اور جامع صغیر میں ہے عظیم(سلطان)کے سامنے زمین کو بوسہ دینا حرام ہے۔جبکہ یہ کام کرنے ولا او ر اس پر خوش ہونے والا گنہگار ہوگا،یوں تاتارخانیہ میں ہے اور علماء اور زاہد لوگوں کے سامنے زمین کو بوسہ دینا جہالت ہے۔ایسا کرنے والے اور اس پر خوش ہونے والے سب گنہگار ہوں گے جیسا کہ غرائب میں ہے انتہی باختصار(ت)

اور علماء کبار بے تکیرہ وانکار زمین مدینہ طیبہ کو بوسہ دینے اور اس کی خاك پرمنہ اور رخسار ملنے کی قسمیں کھاتے ہیں اور ممکن ہو تو وہاں آنکھوں اور سر سے چلنے کی تمنائیں فرماتے ہیں اور اسی کو واجب بلکہ پوردے واجب سے بھی کم بتاتے ہیں کہ یہاں تعظیم بالانحناء مقصود نہیں بلکہ براہ محبت بطور تبرك اس زمین پاك کو بوسہ دینا اس کی خاك سے چہرہ نورانی کرنا بن پڑے تو پاؤں رکھنے سے اس عظمت والے مقام کو بچانا، اما م اجل قاضی عیاض رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ کتاب الشفاء فی تعریف حقوق المصطفٰی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں فرماتے ہیں:

وجدیرلمواطن اشتملت تربتھا علی جسد الشریف ومواقف سید المرسلین و متبوأ خاتم النبیین واول ارض مس

یعنی لائق ہے ان موضع کو جن کی زمین جسم پاك سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر مشتمل ہے۔سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی قیام گاہیں

 


 

 



[1] فتاوی ہندیہ کتاب الکراھیۃ الباب الثامن والعشرون نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۶۹۔۳۶۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن