دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

رکھنا جب تشریف لے چلے حاضر لاکر سامنے رکھنا،یہ دونوں جہان کی عزتیں مبارک،معزز خدمتیں بارگاہ رسالت ہے۔حضرت سیدنا عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو سپرد تھی،بخاری شریف میں حضرت ابودرداء رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے:

اولیس عندکم ابن ام عبد صاحب النعلین والوسادۃ والمطھرۃ [1]۔

کیا تمھارے ہاں نعلین اور بستر،طہارت والے ابن ام عبد (عبداﷲ بن مسعود)موجود نہیں۔(ت)

مرقاۃ میں ہے:

قال القاضی یرید بہ انہ کان یخدم الرسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ویلازمہ فی الحالات کلھا فیصاحبہ فی المجالس ویأخذ نعلہ ویضعھا اذا جلس وحین نھض ویکون معہ فی الخلوات فیسوی مضجعہ ویضع وسادتہ اذا ارادان ینام ویھی لہ طہورہ ویحمل معہ المطھرۃ اذا قام الی الوضوع [2]۔اھ

قاضی عیاض رحمہ اﷲ تعالٰی نے فرمایا:مراد یہ ہےکہ حضرت عبداﷲ ابن مسعود حضور کی خدمت میں تمام وقت حاضر رہتے تو حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کی مجلسوں میں ساتھ رہ کر آپ کے نعل مبارك اٹھاتے اور رکھتے جب تشریف فرما ہوتے اور مجلس سے اٹھتے اور تخلیہ میں آپ کے ساتھ رہتے آپ کے بستر مبارك کو درست بچھاتے اور تکیہ رکھتے جب آپ نے آرام فرمانا ہوتا اور طہارت کا انتظام کرتے اور آپ کے ہمراہ لوٹا لے جاتے جب آپ قضائے حاجت کے لئے باہر تشریف لے جاتے(ت)

اور سب سے اظہر وازہر وہ حدیثیں ہیں جن میں صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کا حضور پر نور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے قدم مبارك چومنا وارد فقیر نے یہ حدیثیں اپنے فتاوٰی میں جمع کردی ہیں،از انجملہ حدیث وفد عبدالقیس کہ امام بخاری نے ادب مفرد اور ابوداؤد نے سنن میں حضرت زارع بن عامر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کی:

فجعلنا نتبادر فنقبل ید رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ورجلہ [3]۔

ہم ایك دوسرے سے بڑھ کر حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ہاتھ پاؤں چومتے تھے(ت)

ظاہر ہے کہ پاؤں چومنے کے لئے تو زمین تك جھکنا ہوگا مگر سیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب المناقب مناقب عمار وحذیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہما قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۵۲۹

[2] مرقاۃ المفاتیح کتاب المناقب باب جامع المناقب الفصل الاول تحت حدیث ۶۲۰۰ مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ۱۰/ ۵۷۰

[3] سنن ابی داؤد کتاب الادب باب قبلۃ الرجل آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۳۵۳،الادب المفرد باب تقبیل الرجل مطبع اثریہ سانگلہ ہل ص۳۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن