دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

عالمگیری میں ہے:

الانحناء للسلطان اولغیرہ مکروہ لانہ یشبہ فعل المجوس کذا فی جواھر الاخلاطی،ویکرہ الانحناء عندالتحیۃ وبہ وردالنھی کذا فی التمرتاشی،تجوز الخدمۃ لغیرہ اﷲ تعالٰی بالقیام واخذ الیدین و الانحناء و لایجوز السجود الا ﷲ تعالٰی کذا فی الغرائب [1]انتہٰی قلت وکان محمل ھذا علی ما اذا لم یبلغ الرکوع فیکرہ تنزیھا وھو یجامع الجواز کما نصوا علیہ واﷲ تعالٰی اعلم۔

سلطان وغیرہ کے لئے جھکنا مکروہ ہے کیونکہ یہ عمل مجوس کے فعل کے مشابہ ہے جیسا کہ جواہر الاخلاطی میں ہے۔اور سلام کے وقت جھکنا مکروہ ہے اس پر نہی وار دہے۔جیسا کہ تمرتاشی میں ہے۔غیر اﷲ کی تعظیم کے لئے قیام،مصافحہ،اور جھکنا جائز ہے ہاں سجدہ سوائے اﷲ تعالٰی کے کسی کےلئے جائز نہیں ہے۔یوں غرائب میں ہے اھ میں کہتاہوں اس قیام کا محمل وہ قیام ہے جو رکوع کی حدتك نہ ہو کیونکہ یہ مکروہ تنزیہی ہے۔یہ کراہت جواز کوجامع ہے جیسا کہ فقہاء نے اس پر نص فرمائی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

مگر محل ممانعت یہی ہےکہ نفس انحاء ہے مقصود اصل غرض تعظیم ہو۔

کما ھو مفاد قولہ اینحنی لہ،وفحوی قولھم عندا لتحیۃ،ویعطیہ الحصر فی قولھم بہ وردالنھی۔

جیسا کہ سائل کے قول"کیا اس کے لئے جھکے"اور فقہاء کے قول "عندالتحیۃ"سے مفاد اور ان کے قول"بہ ورد النھی" نے اس کا حصر دیا ہے۔(ت)

اور اگر مقصود کوئی اور فعل ہے اور انحناء خود مقصود نہیں بلکہ اس فعل کا محض وسیلہ وذریعہ ہے تو ہر گز ممانعت نہیں وھو اظھر من ان یظھر(یہ ظاہر سے اظھر ہے۔ت)عالم دین یا سلطان عادل کی خدمت کے لئے اس کا گھوڑا باندھنا یا کھول کر حاضر لانا یا بچھونا کرنا،یا وضو کرانا،پاؤں دھلانا یا اس کا جوتا اٹھانا یا مجلس سے اٹھتے وقت اس کی جوتیاں سیدھی کرنا،یہ سب افعال تعظیم وتکریم ہی ہیں اور ان کے لئے جھکنا ضرور مگر انحناء زنہار ممنوع نہیں کہ مقصود ان افعال سے تعظیم ہے نہ جھکنے سے،یہاں تك کہ اگر بے جھکے یہ افعال ممکن ہو جھکنا نہ ہوگا۔حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا بستر مبارك بچھانا،وضو کرانا،حضور جب مجلس میں تشریف رکھیں نعلین اقدس اٹھاکر اپنے پاس


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الکراھیۃ الباب الثامن والعشرون نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۳۶۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن