دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

ویدعو ود خل البیت [1]الخ۔

آکر چوکھٹ کو بوسہ دے اور دعا کرکے اندر داخل ہو الخ(ت)

مسلك متقسط میں ہے:

ان یدخل المسجد من باب السلام حافیا وزاد فی کنز العباد ویقبل عتبتہ [2](ملخصًا)

مسجد حرام میں باب السلام سے ننگے پاؤں داخل ہو،کنز العباد میں یہ لفظ زائد ہے اور بوسہ دے چوکھٹ کو،ملخصًا(ت)

اور شك نہیں کہ آستانہ بوسی عرفا انحائے تعظیم سے ہے اور شرعا اس سے منع ثابت نہیں تو حکم جوا زچاہئے،اقول: وباﷲ التوفیق(میں اﷲ تعالٰی کی توفیق سے کہتاہوں۔ت)مگریہاں ایك دقیقہ انیقہ اور ہے جس پر اطلاع نہیں ہوتی مگر بتوفیق حضرت عزت عزجلالہ شرع مطہرہ کا قاعدہ عظیمہ وجلیلہ معروفہ ومشہورہ ہے کہ"الامور بمقاصد ھا"(امور میں مقاصد کا اعتبار ہے۔ت) رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

انما الاعمال بالنیات وانکا لکل امری مانوی [3]۔

اعمال نیات کے ساتھ ہیں اور ہر شخص کو وہی حاصل ہوگا جس کی وہ نیت کرے۔(ت)

انحنا یعنی جھکنے او رپیٹھ دوہری کرنے سے کسی کی تعظیم شرعا مکروہ ہے اور جب بقدر رکوع یا اس سے زائد ہو تو کراہت سخت واشد ہے۔حدیث میں ہے:

قال رجل یارسول اﷲ الرجل منا یلقی اخاہ اوصدیقہ اینحنی لہ قال لا الحدیث،رواہ الترمذی [4] وابن ماجۃ عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

ایك صحابی نے عرض کی یا رسول اﷲ! ہم اپنے کسی بھائی یا دوست کو ملتے ہیں تو کیا ملاقات میں اس کے لئے جھکا جائے تو حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:نہیں۔الحدیث،اس کو ترمذی نے اور ابن ماجہ نے حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔(ت)

 


 

 



[1] المنسك المتوسط مع ارشاد الساری فصل فی صفۃ طواف الوداع دارالکتب العربی بیروت ص۱۷۰

[2] المسلك المتقسط فصل یستحب ان یدخل المسجد من باب السلام الخ دارالکتب العربی بیروت ص۷۸

[3] صحیح البخاری کتاب الایمان باب ماجاء ان الاعمال بالنیۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۳

[4] جامع الترمذی ابواب الادب باب ماجاء علی الجالس فی الطریق امین کمپنی دہلی ۲/ ۹۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن