دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

کلام سے خالی پس جو اس کے لئے ایسا ثبوت مانے یا اسے مسنون ومؤکد جانے یا نفس ترك کوباعث زجر وملامت کہے وہ بیشك غلطی پر ہے۔ہاں بعض احادیث ضعیفہ مجروحہ میں تقبیل وارد۔

اخرجہ الدیلمی مسند الفردوس و اوردہ الامام السخاوی فی المقاصد الحسنہ[1] والعلامۃ خیر الدین الرملی فی حواشی البحرالرائق وذکرہ العلامۃ الجراحی فاطال وبداللتیا والتی قال لم یصح فی المرفوع من ھذا شیئ کما اثرہ المحقق الشامی فی رد المختار [2]

اس کو دیلمی نے مسند الفردوس میں امام سخاوی نے مقاصد حسنہ میں خیر الدین رملی نے بحرالرائق کے حاشیہ میں اور علامہ جراحی نے طویل بیان فرمایا اور بحث کے بعد فرمایا اس بارے میں مرفوع صحیح حدیث نہیں ہے جیسا کہ محقق علی شامی نے ردالمحتار میں نقل فرمایا ہے(ت)

اور بعض کتب فقہ م یں مثل جامع الرموز شرح نقایہ وفتاوٰی صوفیہ وکنزالعباد وشامی حاشیہ درمختار کے کہ اکثر ان میں مستندات علماء طائفہ اسمعیلیہ سے ہیں وضع ابہامین کو مستحب بھی لکھ دیا۔فاضل قہستانی شرح مختصر وقایہ میں لکھتے ہیں:

واعلم انہ یستجب ان یقال عند سماع الاولٰی من الشہادۃ الثانیۃ صلی اﷲ تعالٰی علیك یا رسول اﷲ وعند سماع الثانیۃ منہا قرۃ عینی بك یا رسول اﷲ ثم یقال اللھم متعنی بالسمع والبصر بعد وضع ضفری الابھامین علی الیعینین فانہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یکون قائد الہ الی الجنۃ کما فی کنز العباد انتہی [3]

جان لو بیشك اذان کی پہلی شہادت کے سننے پر صلی اﷲ تعالٰی علیك یا رسول اﷲ اور دوسری شہادت کے سننے پر قرۃ عینی بك یا رسول اﷲ کہنا مستحب ہے۔پھر اپنے انگوٹھو ں کے ناخن چھوم کر اپنی آنکھوں پر رکھے اورکہے اَللّٰھُمَّ مَتِّعْنِیْ بِالسَّمْعِ والْبَصَرِ تو حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ایسا کرنے والے کو اپنے پیچھے پیچھے جنت میں لے جائیں گے جیسا کہ کنز العباد میں ہے انتہی(ت)

ردالمحتار حاشیہ درمختار میں اسے نقل کرکے فرماتے ہیں:


 

 



[1] المقاصد الحسنہ حدیث ۱۰۲۱ دارالکتب العلمیہ بیروت ص۳۸۴

[2] ردالمحتار کتاب الصلٰوۃ باب الاذان دارحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۲۶۷

[3] جامع الرموز کتاب الصلٰوۃ فضل الاذان مکتبہ الاسلامیہ گنبد قاموس ایران ۱/ ۱۲۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن