30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسے بوسہ دیتاہوں)
۹امام ابوبکر احمد ابن امام ابومحمد بن حسین انصاری قرطبی فرماتے ہیں: ؎
ونعل خضعنا ھیبۃ لبھائھا وانا متی نخضع لھا ابدا نعلو
فضعھا علی اعلی المفارق انھا حقیقتھا تاج وصورتہا نعل[1]
(اس نعل مبارك کے جلال انور سے ہم نے اس کے لئے خضوع کیا اور جب تك ہم اس کے حضور جھکیں گے بلند رہیں گے تو اسے بالائے سر رکھ کہ حقیقت میں تاج اور صورت پر نعل ہے)
۱۰شرح مواہب میں ان امام کا ترجمہ عظیمہ جلیلہ مذکور اور ان کا فقیہ محدث وماہر و ضابط ومتین الدین و صادق الودع وبے نظیر ہونا مسطور ا مام علامہ احمد بن محمد خطیب قسطلانی صاحب ارشاد الساری شرح صحیح بخاری نے مواہب اللدنیہ ومنح محمدیہ میں ان امام کے یہ اشعار ذکر نقشہ نعل اقدس میں انشاد کئے اور مدحیہ علامہ ابوالحکم مغربی کما احسنھا[2] (کیا ہی اچھا ہے۔ت)اور نظم ۱۱علامہ ابن عساکر سے ﷲ درہ [3](اﷲ اکیلے اس کی بھلائی ہے)فرمایا۔
۱۲علامہ زرقانی اس کی شرح میں فرماتے ہیں:
|
الثم التراب الذی حصل لہ النداوۃ من اثر النعل الکریمۃ ان امکن ذٰلك والا فقبل مثالھا [4]۔ |
اگر ہوسکے تو و اس خاك کو بسہ دے جسے نعل مبارك کے اثر سے نم حاصل ہوئے ورنہ اس کے نقشہ ہی کو بوسہ دے۔ |
علامہ تاج الدین فاکہانی نے فجر منیر میں ایك باب نقشہ قبور لامعۃ النور کا لکھا اور فرمایا:
|
من فوائد ذٰلك ان من لم یمکنہ زیارۃ الروضۃ فلیزر مثالھا ولیلثمہ مشتاقا لانہ ناب مناب الاصل |
یعنی اس نقشہ کے لکھنے میں ایك فائدہ یہ ہے کہ جسے اصل روضہ عالیہ کی زیارت نہ ملی وہ اس کی زیارت کرلے اور شوق سے اسے بوسہ دے |
[1] المواھب اللدنیۃ بحوالہ القرطبی لبس النعل المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۴۷۰
[2] المواہب الللدنیہ بحوالہ القرطبی لبس النعل المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۴۶۸
[3] المواہب الللدنیہ بحوالہ القرطبی لبس النعل المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۴۶۷
[4] شرح الزرقانی علی المواہب ذکر نعلہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم دارالمعرفۃ بیروت ۵/ ۴۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع