30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نقش نعل طٰہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے مس کرنے والے کو قیامت میں خیر کثیر ملے گی اور دنیا میں یقینا نہایت اچھے عیش وعزت وسرور میں رہے گا تو روز قیامت مراد ملنے کی نیت سے جلد اس اثر کریم کو بوسہ دے)
۳شیخ فتح اﷲ بیلونی حلبی معاصر علامہ مقری نعل مقد سے عرض کرتے ہیں ؎
فی مثلك یانعال اعلی النجبا اسرار بیمنھا شھدنا العجبا
من مرع خدہ بہ مبتھلا قدقام لہ ببعض ماقدوجب [1]
(اے سیدالانبیاء صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے نعل مبارک! تیرے نقشہ میں وہ اسرار ہیں جن کی عجیب برکتیں ہم نے مشاہدہ کیں جو اظہار عجز ونیاز کے ساتھ اپنا رخسار اس پر رگڑے وہ بعض حق اس نقشہ مقدسہ کے جوا اس پر واجب ہیں ادا کرے)
وہی فرماتے ہیں: ؎
مثال نعل بوطی المصطفٰی سُعدا فامد الی لثمہ بالذل منك یدا
واجعلہ منك علی العینین معترفا بحق توقیرہ بالقلب معتقدا
وقبلہ واعلن بالصلاۃ علی خیرالانام وکرر ذاك مجتھدا [2]
(یہ نقشہ اس نعل مبارك کا جو مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے قدم سے ہمایوں ہوئے تو اس کے بوسہ دینے کو تذلل کے ساتھ ہاتھ بڑھا اور زبان سے اس کے وجوب وتوقیر کا اقرار اور دل سے اعتقاد کرتا ہوا اسے آنکھوں پر رکھ اور بوسہ دے اور نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر باعلان درود بھیج اور کوشش کے ساتھ اسے بار بار بجالا)
۴سید محمد موسٰی حسینی مالکی معاصر علامہ ممدوح فرماتے ہیں: ؎
مثال نعال المصطفٰی اشر ف الورٰی بہ مورد لاتبغی عنہ مصدرا
فقبلہ لثماوامسح الوجہ موقنا بنیت صدق تلق ماکنت مضما [3]
(مصطفی ا شرف الخلق صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے نقشہ نعل اقدس میں وہ مقام حضور ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع