30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وعلیّ عہد ان ملأت محاجری من تلکم الجدرات والعرصات
لاعفرن مصون شیبی بینھا من کثرۃ التقبیل والرشفات [1]
(خیر المرسلمین جہاں کے ہادی اور معجزات والے کی رہائش گاہ میرے ہاں ۤاپ کی وجہ سے درد،عشق اور اظہار جس سے کنکریاں جل رہی ہیں جس وقت میں ان دیواروں اور میدانوں کی زیارت سے اپنی نگاہوں کو سیراب کروں تو بوسے اور چوسنے کی کثرت سے اپنی سفیدریش کو ضرور مٹی سے ملوث کروں گا۔ت)
اس سے بھی ارفع واعلٰی واضح وجلی یہ ہے کہ طبقۃ فطبقۃ شرقا وغربا عجما عربا علمائے دین و ائمہ معتمدین نعل مطہر وروضہ معطر حضور سید البشر علیہ افضل الصلٰوۃ واکمل السلام کے نقشے کاغذوں پر بناتے،کتابوں میں تحریر فرماتے آئے اور انھیں بوسہ دینے والی انکھوں سے لگانے سر پر رکھنے کا حکم فرماتے رہے۔علامہ ابوالیمن ابن عساکر شیخ ابواسحق ابراہیم بن محمد بن خلف سلمی وغیرہما علماء نے اس باب میں مستقل تالیفیں کیں اور علامہ احمد مقری کی فتح المتعال فی مدح خیر النعال اس مسئلہ میں اجمع وانفع تصانیف ہے۔جزاھم وبھم جزاء حسنا ورزقھم ببرکہ خیر النعال امنا وسکنا اٰمین(اﷲ تعالٰی ان کو جزاء حسن اور اس بہتر نعال شریف کی برکت سے امن وسکون عطا فرمائے آمین۔ت)
۱محدث علامہ فقیہ ابوالربیع سلیمن بن سالم کلاعی رحمہ اﷲ تعالٰی فرماتے ہیں: ؎
یاناظر اتمثال نعل نبیہ قبل مثل النعل لامتکبرا [2]
(اے اپنے بنی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے نقشہ نعل مبارك دیکھنے والے! اس نقشہ کو بوسہ دے بے تکبر کے)
۲قاضی شمس الدین صیف اﷲ رشیدی فرماتے ہیں: ؎
لمن قدمس شکل نعال طٰہ جزیل الخیر فی یوم الحسان
وفی الدنیا یکون بخیر عیش وعز فی النھاء بلا ارتیاب
فبادروا لثم الاثار منھا بقصدالفوز فی یوم حسان [3]
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع