30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
" وَ مَنۡ یُّعَظِّمْ شَعٰٓئِرَ اللہِ فَاِنَّہَا مِنۡ تَقْوَی الْقُلُوۡبِ ﴿۳۲﴾ "[1] |
اور جو شعائر اﷲ کی تعظیم کرے تو یہ دلوں کا تقوٰی ہے۔(ت) |
بلکہ نظر ایمان سے مس ولمس کی بھی تخصیص نہیں جس شے کو معظم شرعی سے کسی طرح نسبت سے واجب التعظیم ومورث محبت ہے ولہذابلدۃ طیبہ مدینہ طیبہ سکینہ علی صاحبہا الصلٰوۃ والتحیۃ کے درودیوار کو مس کرنا اور بوسہ دینا اہل حب وولاکا دستور اور کلمات ائمہ وعلماء میں مسطور،اگر چہ ان عمارات کا زمانہ اقدس میں وجود ہی نہ ہو شرف مس سے تشرف درکنار وﷲ در من قال(اﷲ تعالٰی کے لئے خوبی جس نے کہا) ؎
آمرُ علی الدیار دیار لیل اقبل ذالجدار وذواالجدارا
وصاحب الدیار شغفن قلبی ولکن حب من سکن الدیارا [2]
(میں دیار لیلٰی سے گزرتے ہوئے دیواروں اور دیواروں کو بوسہ دے رہا تھا اور میرے دل میں اس دیار والی رچی بسی ہے لیکن اس دیار کے باسیوں سے محبت ہے۔ت)
شفاء شریف میں ہے:
|
وجدیرلمواطن اشتملت تربتھا علی جسد سید البشر صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم مدارس ومشاھد وموافقت ان تعظم عرصاتھا وتنستسم نفحاتھا و تقبل ربوعھا وجد راتھا [3] اھ ملخصًا۔ |
جن مقامات کی مٹی حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کے جسد پاك کو لگی ہے ان راستوں،مشاہد اور مواقف کے میدانوں کی تعطیم،فضاؤں کی تکریم،ٹیلوں اور دیواروں کو بوسہ دینا مناسب ہے۔اھ ملخصًا۔(ت) |
پھر ارشاد فرماتے ہیں: ؎
یادار خیر المرسلین ومن بہ ھدی الانام وخص بالایات
عندی لاجلك لوعۃ وصبابۃ وتشوق متوقد الجمرات
[1] القرآن الکریم ۲۲/ ۳۲
[2] شفاء السقام الباب الرابع مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ص۷۳،جواہرالبحار ومنہم امام المقری فمن جواہر فرح المتحال فی مدح النعال النبویہ مصطفی البابی مصر ۳/ ۱۷۷،نسیم الریاض فصل ومن اعظامہ واکبارہ الخ دارالفکر بیروت ۳/ ۴۳۴
[3] الشفاء بتعریف المصطفٰی فصل ومن اعظامہ واکبارہ الخ عبدالتوب اکیڈمی بوہڑ گیٹ ملتان ۲/ ۴۵ و ۴۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع