دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

 

 

رسالہ

ابرالمقال فی استحسان قبلۃ الاجلال ۱۳۰۸ھ

(بوسہ تعظیمی کے مستحسن ہونے میں درست ترین کلام)

 

بسم اﷲ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم ط

مسئلہ ۱۴۰:از سورت کٹھور مسجد پرب مرسلہ مولوی عبدالحق صاحب از علیگڑھ مدرسہ مولانا مولوی محمد لطیف اﷲ صاحب مرسلہ مولوی سندی صاحب طرفہ ایں کہ از ہردوجابوقت واحد سوال آمد(طرفہ یہ کہ ایك ہی وقت دونوں جگہوں سے سوال آیا۔ت)۱۳ ذی الحجہ ۱۳۰۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ہذا میں کہ شہر موریس میں قبلہ رخ کی دیوار کے ساتھ محراب کے متصل بیت اﷲ شریف کے غلاف کا ٹکڑا دوگز لمبا او رسوا گز چوڑا لٹکا ہوا ہے اور وہاں کے باشندے میمن وغیرہ سب سوداگر خاص وعام بعد پنچگانہ اس ٹکڑے کو بوسہ دیتے ہیں اور بعد نماز جمعہ کے تو بوجہ کثرت نمازیوں کے بوسہ دینے میں بہت ہی ہجوم کرتے ہیں۔کوئی چاربوسے دیتا ہے کوئی زیادہ کوئی کم،جیسا کسی کا موقع لگاویسا ہی اس نے کیا،اور کوئی ہجوم اور کثرت کی وجہ سے محروم بھی رہ جاتاہے۔اور اس امر میں اس کو معظم چیز سمجھا کر کمال کوشش کرتے ہیں۔کسی قدر جاننے والے لوگ تو تعظیم کا بوسہ دیتے ہیں۔او ر عوام کا حال معلوم نہیں کہ وہ کیا سمجھ کر بوسہ دیتے ہیں


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن