دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

مگر ہاتھ چومنا بایں معنی ضروری نہیں کہ فرض یا واجب ہے۔ہاں رسم وعرف مسلمین میں اس کی دست بوسی شائع ہو تو اسکا ایک فعل مسنون یا مستحب ہے۔احتراز کرکے مسلمانوں کی عادت کا خلاف کرنا اور وحشت دلانا یہ جائز نہیں حدیقہ ندیہ وغیرہا میں ہے:

خروجہ عن العادۃ شھرۃ ومکروہ [1]۔

لوگوں کی مقرر عادت سے باہر ہونا(اور اس کا خلاف کرنا) ایک گونہ شہرت(نمائش)اورمکروہ ہے۔(ت)

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

بشروا ولا تنفروا [2]۔

خوشخبری سناؤاور(لوگوں کو)نفرت نہ دلاؤ۔(ت)

اور پیر کا اپنے مریدوں سے ہاتھ چوموانا بایں معنی کہ وہ چومنا چاہیں تویہ منع نہیں کرتا بلکہ ہاتھ بڑھادیتاہے کوئی حرج نہیں رکھتا بلکہ اگر قدم چومنا چاہیں اور یہ منع نہ کرے جب بھی جائزہے۔درمختارمیں ہے:

طلب من عالم اوزاھد ان یدفع الیہ قدمہ ویمکنہ من قدمہ لیقبلہ اجابہ و قیل لا [3]۔

کسی عالم یا کسی زاہد(پرہیز گار)سے کسی نیاز مند نے یہ درخواست کی کہ وہ اپنے پاؤں اس کے حوالے کردے اور ان پر اسے تسلط اور قابو پانے کا اختیار دے تاکہ وہ انھیں بوسہ دے تو عالم اور زاہد اس کی درخواست قبول فرمائے،(یعنی پاؤں چومنے کی اجازت دے)اور(ایک ضعیف روایت میں)کہا گیا کہ ایسا کرنے کی اجازت نہ دے۔(ت)

ردالمحتارمیں ہے:

لما اخرجہ الحاکم ان رجلااتی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فاذن لہ فقبل رجلیہ [4]۔

اس لئے محدث حاکم نے اس روایت کی تخریج فرمائی کہ ایک صاحب حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کی بارگاہ اقدس میں حاضر ہوئے (انھوں نے آپ کے پاؤں چومنے کی درخواست کی)تو حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے انھیں اجازت دی تو انھوں نے آپ کے قدم چومے واﷲ تعالٰی اعلم۔

___________________


 

 



[1] الحدیقہ الندیہ شرح الطریقہ محمدیہ الصنف التاسع تتمۃ الاصناف التسعۃ نوریہ رضویہ ۲/ ۵۸۲

[2] صحیح البخاری کتاب العلم باب ماکان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یتخولھم بالموعظۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۶

[3] درمختار کتاب الحظروالاباحۃ باب الاستبراء وغیرہ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۴۵

[4] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ باب الاستبراء وغیرہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۲۴۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن