30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہی اچھی طرح راہ صواب کا عالم ہے۔ت)
مسئلہ ۱۳۵ تا ۱۳۹: مرسلہ عبدالمجید خاں ضلع ہگلی ڈاکخانہ ریشٹراسرکاری
(۱)کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں بعد مصافحہ زید نے بکر کا ہاتھ چومہ آنکھوں سے لگایا جائز ہے یانہیں؟
(۲)مرید اپنے پیر کا ہاتھ بعد مصافحہ چومنا ایک ضروری امر اپنے لئے سمجھے جائز ہے یانہیں؟
(۳)پیر کو اپنے مرید سے اپنا ہاتھ چوموانا چاہئے یانہیں؟
(۴)ہاتھ چومنا کسی کا بزرگ سمجھ کر جائز ہے یاناجائز؟
(۵)ہاتھ چومنا سنت ہے یا فعل بزرگان دین یا فعل تابعین یا فعل صحابہ کرام؟ جواب ازروئےفقہ و حدیث نہ رسوم شیوخ پابند طریق۔
الجواب:
بزرگان دین مثل پیر مہتدی وعالم سنی کے ہاتھ چومنا جائز بلکہ مستحب بلکہ سنت ہے ہاں کسی دنیادار کا ہاتھ دنیا کےلئے چومنا منع ہے۔درمختارمیں ہے:
|
لاباس بتقبیل یدالعالم والمتورع علی سبیل التبرک [1]۔ |
کچھ حرج نہیں کہ کسی عالم اور زاہد کے ہاتھوں کو حصول برکت کے لئے بوسہ دیا جائے۔(ت) |
ردالمحتارمیں ہے:
|
قال الشرنبلالی وعلمت ان مفاد الاحادیث سنیتہ او ند بہ کما اشارالیہ العینی [2]۔ |
علامہ شرنبلالی نے فرمایا:تو نے یہ سمجھ لیا کہ حدیثوں کا مفاد (اس کام کا)سنت یا مستحب ہونا ہے جیسا کہ علامہ عینی نے اس کی طرف اشارہ کیا ہے۔(ت) |
درمختارمیں ہے:
|
فی المحیط ان التعظیم اسلامہ واکرامہ جاز وان لنیل الدنیا کرہ [3]۔ |
محیط میں ہے اس کی تعظیم اورعزت افزائی کی خاطر(ایسا کرنا) جائز ہے لیکن حصول دنیا کے لئے(ایسا کام کرنا)مکروہ ہے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع