دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

السلام [1]الخ

 

 

 اقول:مبنی کلہ علی انہ لم یرد السلام ولایظھر فرق بین ماذکر اولا ومازاد فی العلاوۃ سوی انہ ذکر فیہا للاشارۃ محملاوھو التواضع وھذہ شاھدۃ الواقعۃ سیدتنا اسماء رضی اﷲ تعالٰی عنہا شاھدۃ بانہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سلم فان لم یحمل علی التلفظ لزم ان تکون نفس الاشارۃ تسلیما وھو معلوم الانتفاء من الشرع فوجب الحمل علی الجمع تأمل لعل لکلامہ محملا لست احصلہ۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔

لہذا آپ کی مرضی پرمنحصر ہے کہ مستورات کے گروہ کو سلام کریں یا نہ کریں۔اشارہ فرمائیں یا نہ فرمائیں۔(گویا آپ کی ذات پر کسی اور کو قیاس نہیں کیا جاسکتا۔مترجم)علاوہ یہ کہ کبھی اشارہ سے بغیر قصد سلا م کے صرف تواضع مرادہوتی ہے الخ ۔

اقول:(میں کہتاہوں)اس سب کی بنیاد اس پر ہے کہ آپ نے ارادہ سلام نہ فرمایا ہو۔لہذا پہلے مذکورہ کلام اور اس کے علاوہ اضافی کلام میں کوئی فرق ظاہر نہیں ہوتا سوائے اس کے کہ اس دوسری توجیہ میں اشارہ کا محل تواضع بیان کردیا گیا۔اور اس واقعہ کی عینی گواہ سیدہ اسماء رضی اﷲ تعالٰی عنہا ہیں جو چشم دید واقعہ بیان فرماتی ہیں کہ حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے عورتوں کو سلام کیا(لہذا اس کا محمل تلفظ ہے۔مترجم)اوراگر اس کوتلفظ پر حمل نہ کیا جائے توپھر نفس اشارہ کا سلام ہونا لازم آئے گا اور شریعت میں اس کی نفی معلوم ہی ہے۔پھر لامحالہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے طریقہ مذکورہ کو سلام اوراشارہ دونوں کے جمع پر حمل کرنا واجب(ضروری)ہوا۔یہاں اچھی طرح غور وفکر کرلیجئے شاید ان کے کلام کا کوئی اور قابل قدر محمل بھی ہوجو میں نہیں حاصل کرسکا،اور اﷲ تعالٰی پاک۔برتر سب سے زیادہ علم رکھنے والا ہے۔(ت)

مسئلہ ۱۳۴:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ بالالتزام بعد صلٰوۃ فجر مصافحہ کرنا مسنون ہے یا مستحب؟ یاعبث یا مکروہ؟ بینوا ﷲ توجروا عنداللہ(اﷲ تعالٰی کےلئے بیان فرماؤ تاکہ اس کے ہاں اجر وثواب پاؤ۔ت)فقط۔

الجواب:

مباح ہے۔فی نسیم الریاض الاصح انھا بدعۃ مباحۃ [2]۔واﷲ تعالٰی اعلم بالصواب(نسیم الریاض میں ہے کہ زیادہ صحیح یہ ہے کہ مصافحہ کرنا ایسی بدعت ہے جو مباح ہے۔اور اﷲ تعالٰی


 

 



[1] مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوٰۃ المصابیح کتاب الآدب الفصل الثانی مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ۸/ ۴۳۱

[2] نسیم الریاض فی شرح الشفاء الباب الثانی فصل فی نظافۃ جسمہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ۲/ ۱۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن