دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

مسئلہ ۱۳۳:            ۲۲ ربیع الآخر شریف ۱۳۲۰ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ چند اشخاص ایک جگہ پر بیٹھے ہوں اور ایک شخص نے آکر کہا اسلام علیکم اس کے جواب میں انھوں نے جواب دیا:آداب عرض یا تسلیمات یا بندگی۔یا ان میں سے ایک شخص نے اپنا ہاتھ ماتھے تک اٹھایا اور منہ سے کچھ جواب نہ دیا۔پس کفایہ اشخاص مذکورہ اس صورت میں اٹھ گیا یانہیں؟ اس صورت میں کیا حکم ہے؟

الجواب:

نہ۔اور سب گنہگار رہے۔جب تک ان میں سے کوئی وعلیکم السلام،وعلیک یا اسلام علیکم نہ کہے کہ الفاظ مذکورہ بندگی، آداب،تسلیمات وغیرہا الفاظ سلام سے نہیں ہیں۔اور صرف ہاتھ اٹھادینا کوئی چیز نہں جب تک اس کے ساتھ کوئی لفظ سلام نہ ہو۔ردالمحتار میں ظہیریہ سے ہے:

لفظ السلام فی المواضع کلھا السلام علیکم اوسلامٌ علیکم بالتنوین وبدون ھذین کما یقول الجھال لایکون سلاما [1] اھاقول:فلا یکون جوابا لان جواب السلام لیس الا بالسلام اما وحدہ او بزیادۃ الرحمۃ والبرکات لقولہ تعالٰی

" وَ اِذَا حُیِّیۡتُمۡ بِتَحِیَّۃٍ فَحَیُّوۡا بِاَحْسَنَ مِنْہَاۤ اَوْ رُدُّوۡہَا ؕ"[2]۔

ومعلوم ان مااخترعوامن الالفاظ اوالاجزاء بالایماء اما ان یکون تحیۃ اولا علی الثانی عدم براء ۃ الذمۃ ظاہر لان الماموربہ التحیۃ وعلی الاول لیس عین السلام وھو ظاھر ولا احسن منہ فان المخترع لا یمکن ان یکون احسن من الوارد فخرج عن کلاالوجہین و بقی الواجب الکفائی علی کل عین۔

سب مقامات پر لفظ سلام(بصورت)السلام علیکم(بغیر تنوین معرف بہ لام ذکر کرنا)یا دوسری صورت تنوین کے ساتھ ذکر کرنا ہے سلامٌ علیکم ان دونوں صورتوں کے علاوہ کوئی اور صورت اختیار کرنا جائز نہیں جیسے جہلاء کا طریقہ ہے لہذا وہ سلام تصور نہیں ہوگا۔

 اقول:(میں کہتاہوں)کہ اس کا مفھوم یہ ہے کہ وہ سلام کا جواب نہ ہوگا کیونکہ لفظ سلام کاجواب اسی لفظ سے ہوسکتاہے یا صرف یہی لفظ جواب میں کہا جائے یا اس کے ساتھ رحمت اور برکات کا اضافہ کیا جائے اﷲ تعالٰی کے اس ارشاد کی وجہ سے کہ جب تمھیں سلام کیا جائے توتم اس سے بہتر جواب دو اور اگر یہ نہ ہوسکے تو کم از کم وہی لوٹا دو(یعنی اگر کوئی شخص تمھیں اسلام علیکم کہے تو اسے اضافی الفاظ کے ساتھ یوں جواب دو

 

 



[1] ردالمحتار کتا ب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۶۷

[2] القرآن الکریم ۴ /۸۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن