30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اشار الیہ العینی [1]۔ |
اشارہ کیاہے۔(ت) |
اسی میں ہے:
|
قدم عن الخانیۃ والحقائق ان التقبیل علی سبیل البربلا شہوۃ جائز بالاجماع [2]۔ |
فتاوٰی قاضی خاں اور الحقائق کے حوالے سے پہلے بیان کیا گیا کہ نیکی کے انداز پربغیر شہوت بوسہ دینا بالاتفاق جائز ہے۔ (ت) |
درمختارمیں ہے:
|
اما علی وجہ البر فجائز عند الکل خانیۃ [3]۔واﷲ تعالٰی اعلم |
بھلائی کے طریقے پر بوسہ دینا سب کے نزدیک جائز ہے۔ فتاوٰی قاضیخان اور اﷲ تعالٰی سب سے بڑا عالم ہے۔(ت) |
مسئلہ ۱۳۲: ۱۶ رجب ۱۳۱۶ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین بیچ اس مسئلہ کہ مصافحہ صبح کے وقت بعد نماز کرنا مسنون ہے یا نہیں اور اگر کسی نے بعد نماز صبح کے مصافحہ کیا تو وہ بدعت ہے یا سنت؟بینوا توجروا(بیان فرماؤ اجر وثواب پاؤ۔ت)
الجواب :
اگر نماز سے پیشتر آج ملاقات نہ ہوئی تھی بعد نماز ملے یہ مصافحہ خاص مسنون ہے لکونھا عند اول اللقاء(اس لئے کہ یہ مصافحہ پہلی ملاقات کے وقت ہواہے۔ت)اور اگر پہلے مل چکے تھے تو اب بعد نماز کے گویابعد غیبت ملاقات جدیدہ ہے مصافحہ مذہب اصح میں مباح ہے۔
|
کما حققہ فی المرقاۃ وقال فی نسیم الریاض انہ الاصح [4]۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔ |
جیسا کہ مرقات شرح مشکوٰۃ میں اس کی تحقیق فرمائی گئی،او ر نسیم الریاض میں فرمایا:یہی زیادہ صحیح ہے۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم(ت) |
[1] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ با ب الاستبراء داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۴۵
[2] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ با ب الاستبراء داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۴۵
[3] درمختار کتاب الحظروالاباحۃ با ب الاستبراء مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۲۲۴
[4] نسیم الریاض فی شرح الشفاء الباب الثامن فی نظافۃ جسمہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم دارالکتب العلمیہ بیروت ۲ /۱۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع