30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس فعل پر جہنمی ومردود ورافضی کا حکم لگانے والا خود ان الفاظ کا مستحق اور ضال ومضل وفاسق ہے۔
|
قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سباب المسلم فسق [1]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کسی مسلمان کو گالی دینا فسق ہے۔(ت) |
غنیہ ذوی الاحکام حاشیہ درروغرر میں ہے:
|
المصافحۃ سنۃ عقب الصلوات کلھا و عند کل لقی ولنا فیہا رسالۃ سمیتھا سعادۃ اھل الاسلام بالمصافحۃ عقب الصلٰوۃ والسلام[2]۔ |
مصافحہ کرنا تمام نمازوں کے بعد اورہر ملاقات کے موقع پر سنت ہے۔اسی موضوع پر ہمارا ایک رسالہ ہے جس کا نام سعادۃ اھل الاسلام بالمصافحۃ عقب الصلٰوۃ والسلام رکھا ہے۔ (یعنی درود وسلام پڑھنے کے بعدمصافحہ کرنے میں مسلمانوں کے لئے سعادت ہے)۔(ت) |
حاشیۃ الکنز لعلامۃ السید الازہری میں ہے:
|
من المستحب(ای یوم العید)اظہار الفرح و البشاشۃ والتھنیۃ والمصافحۃ بل ھی سنۃ عقب الصلوات کلھا [3]۔ |
عید کے دن خوشی فرحت اور مبارکباد کا اظہار کرنا اور باہم ایک دوسرے سے مصافحہ کرنا مستحب ہے بلکہ ہر نماز کے بعد مصافحہ سنت ہے۔(ت) |
طحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے:
|
کذا تطلب المصافحۃ فھی سنۃ عقب الصلٰوۃ کلھا ؤ[4]۔ |
یوں ہی مصافحہ کی طلب کی جائے کیونکہ یہ ہر نماز کے بعد سنت ہے۔(ت) |
شاہ ولی اﷲ صاحب دہلوی شرح مؤطا میں لکھتے ہیں:
|
قال النووی اعلم ان المصافحۃ مستحبۃ عند کل لقاء واما ما اعتادہ |
امام نووی رحمہ اﷲ تعالٰی نے فرمایا یہ جان لیجئے کہ ہر میل ملاقات کے وقت مصافحہ کرنا مستحب ہے لیکن |
[1] صحیح البخاری کتاب الآداب باب ماینہی عن السباب قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۸۹۳
[2] غنیہ ذوی الاحکام حاشیہ الدررالحکام باب الصلٰوۃ العیدین میر محمد کتب خانہ کراچی ۱ /۱۴۲
[3] فتح المعین شرح الکنز لملامسکین باب الصلٰوۃ العیدین ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ /۳۲۵
[4] حاشیہ الطحطاوی علی مراقی الفلاح باب احکام العیدین نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص۲۸۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع