دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

صحیح مسلم وسنن ابوداؤد ونسائی وابن ماجہ میں ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے ہے:

کان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اذا دخل بیتہ بدا بالسواک [1]۔

حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم جب کاشانہ اقدس میں تشریف فرما ہوتے پہلے مسواک فرماتے۔

علامہ مناوی تیسیر شرح جامع صغیر میں فرماتے ہیں:

لاجل السلام علی اھلہ فان السلام اسم تشریف فاستعمل السواک للاتیان بہ [2]۔

یہ مسواک اپنے اہل پاک پر سلام فرمانے کے لئے تھی کہ سلام معظم نام ہے تو اس کے ادا کو مسواک فرماتے صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔

عین العلم میں ہے:

یسلم عندالدخول فی بیتہ لئلا یدخل الشیطان معہ وھو مامور بہ [3]اھ ملخصًا۔

اس بات کاحکم دیا گیا ہے کہ جب اپنے گھر میں داخل ہوں تو گھروالوں کو سلام کریں تاکہ شیطان ان کے ساتھ داخل نہ ہو سکے اھ ملخصًا(ت)

عالمگیری میں محیط سے ہے:

اذا دخل الرجل فی بیتہ یسلم علی اھل بیتہ [4]۔

جب آدمی اپنے گھر میں جائے تو اپنے گھر والوں کو سلام پیش کرے(ت)

صیر فیہ پھر تتارخانیہ پھر ہندیہ میں ہے:ویسلم فی کل دخلۃ [5](گھر میں ہر بار داخل ہوتے وقت سلام کیاجائے۔ت)

بالجملہ یہ سنت قرآن وحدیث سب سے ثابت ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(اور اﷲ تعالٰی خوب جانتاہے۔ت) 


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب الطہارۃ باب السواک قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۲۸،سنن النسائی کتاب الطہارۃ باب السواک نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۱ /۷،سنن ابی داؤد کتاب الطہارۃ باب السواک آفتاب عالم پریس لاہور ۱/ ۸

[2] التیسیر شرح الجامع الصغیر تحت حدیث کان اذا دخل الخ مکتبۃ الامام الشافعی ریاض ۲ /۲۴۸

[3] عین العلم الباب الثامن مطبع السلامیہ لاہور ص۱۵۴

[4] فتاوٰی ہندیہ کتاب الکراھیۃ الباب السابع نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۳۲۵

[5] فتاوٰی ہندیہ کتاب الکراھیۃ الباب السابع نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۳۲۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن