دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

حضور اقدس سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے فرمایا:

یاابنی اذادخلت علی اھلک فسلم یکون برکۃ علیک وعلی اھل بیتک،رواہ عنہ الترمذی وقال حسن غریب [1]۔

اے میرے بیٹے! جب تو اپنے اہل پر داخل ہو تو سلام کر،وہ برکت ہوگا تجھ پر اور تیرے اہل خانہ پر(امام ترمذی نے اس کو حضرت انس سے روایت کیا اور فرمایا حدیث حسن غریب ہے۔ت)

دوسری حدیث میں ہے حضور پر نور صلوات اﷲ تعالٰی وسلامہ علیہ وعلی آلہ نے فرمایا:

اذا دخلتم بیوتکم فسلموا علی اھلھا فان الشیطان اذا سلم احدکم لم یدخل بیتہ،رواہ الخرائطی فی مکارم [2]الاخلاق عن جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔

جب تم اپنے گھر وں میں جاؤ تو اہل خانہ پر سلام کرو کہ جب تم میں کوئی گھر میں جاتے سلام کرتا ہے تو شیطان اس گھر میں داخل نہیں ہوتا(خرائطی نے مکارم الاخلاق میں اس کو حضرت جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے حوالے سے روایت کیا ہے۔ت)

علامہ مجدد الدین فیروز آبادی صراط مستقیم میں فرماتے ہیں:

کان صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اذا جاء الی البیت بلیل سلم سلاما یستمعہ المستیقظون ولاینتبہ منہ الراقدون [3]۔

حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم جب رات کو مکان میں تشریف فرما ہوتے ایسی آواز سے سلام فرماتے کہ جاگنے والے سن لیتے اور سوتے نہ جاگتے۔

شیخ محقق مولانا عبدالحق محدث دہلوی شرح سفر السعادۃ میں فرماتے ہیں:

سلام سنت ست نزد درآمدن درخانہ براہل خانہ [4]۔

گھر میں داخل ہونے پرگھرواہوں کو سلام کرناسنت ہے۔(ت)

 


 

 



[1] جامع الترمذی ابواب الاستیذان والآداب باب فی التسلیم اذا دخل بیتہ امین کمپنی دہلی ۲ /۹۵

[2] اتحاف السادۃ المتقین بحوالہ خرائطی فی مکارم الاخلاق کتاب آداب الاخوۃ والصحبۃ الباب الثالث دارالفکر بیروت ۶ /۲۷۴

[3] شرح سفر السعادۃ(صراط مستقیم) فصل در اسلام وآداب مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ص۴۱۰

[4] شرح سفرالسعادۃ (صراط مستقیم) فصل در اسلام وآداب مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ص۴۱۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن