30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
ضرور بمعنی فرض یا واجب یا سنت مؤکدہ تو اصلا نہیں۔ہاں اذان سننے میں علمائے فقہ نے مستحب رکھا ہے۔اور اس خاص موقع پر کچھ احادیث بھی وارد جو ایسی جگہ قابل تمسک ہیں کما حققناہ فی رسالتنا منیر العین فی حکم تقبیل الابھامین (جیسا کہ ہم نے اپنے رسالہ منیر العین فی حکم تقبیل الابھامین یعنی آنکھوں کو روشن کرنا انگوٹھے چومنے کے عمل سے میں اس کی تحقیق کی ہے۔ت)مگر نماز میں یا خطبہ یا قرآن مجید سنتے وقت نہ چاہئے،نماز میں اس کی ممانعت تو ظاہر،اور استماع خطبہ و قرآن کے وقت یوں کہ اس وقت ہمہ تن گوش ہو کر تمام حرکات سے بازرہنا چاہئے۔پنچایت کے وقت جو آیہ کریمہ " مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنۡ رِّجَالِکُمْ"[1]پر اس قدر کثرت سے انگوٹھے چومے جاتے ہیں گویا صدہا چڑیاں جمع ہوکر چہک رہی ہیں یہاں تک کہ دور والوں کو قرآن عظیم کے بعض الفاظ کریمہ بھی اس وقت اچھی طرح سننے میں نہیں آتے۔یہ فقیر کو سخت ناپسند وگراں گزرتا ہے صرف انگوٹھے لبوں سے لگا کر آنکھوں پر رکھنے میں اس وقت کوئی حرج نہ بھی ہو تو بوسہ تعظیم میں آواز نکلنے کا خود حکم نہیں۔ جیسے بوسہ سنگ اسود وآستانہ کعبہ وقرآن عظیم ودست و پائے علمائے وصلحاء نہ کہ ایسی آوازیں کہ چڑیاں بسیرالے رہی ہیں۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم بالصواب۔
مسئلہ ۱۲۶: از بلگرام شریف محلہ میدانپورہ مرسلہ سید ابراہیم صاحب ۱۸ذیقعدہ ۱۳۱۱ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جواب سلام کفار وہنادک کن الفاظ میں دیا جائے؟ اور خود بھی ضرورت اور بے ضرورت ان کو سلام کرے تو کس طور سے؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤ اور اجر وثواب پاؤ۔ت)
الجواب:
کافر کو بے ضرورت ابتداء بسلام ناجائز ہے نص علیہ فی الحدیث والفقہ(حدیث پاک اور فقہ میں اس کی تصریح موجود ہے۔ت)اور ہندوستان میں وہ طرق تحیت جاری ہیں کہ بضرورت بھی انھیں سلام شرعی کرنے کی حاجت نہیں مثلا یہی کافی کہ لالہ صاحب،بابو صاحب،منشی صاحب،یا بے سر جھکائے سر پر ہاتھ رکھ لینا وغیر ذٰلک،کافر اگر بے لفظ سلام سلام کرے تو ایسے ہی الفاظ رائجہ جواب میں بس ہیں۔اور بلفظ سلام ابتداء کرے تو علماء فرماتے ہیں جواب میں وعلیک ہے مگر یہ لفظ یہاں مخصوص باہل اسلام ٹھہرا ہواہے۔اور وہ کافر بھی اسے جواب سلام نہ سمجھے گا بلکہ اپنے ساتھ استہزاء
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع