30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے مستحق ہونے کے اور کس غرض پر محمول ہوسکتاہے ____ اﷲ تعالٰی مسلمانوں کو توفیق رفیق عنایت فرمائے(آمین!)
یہ چند جملے ہیں کہ بطور اختصار برسبیل ارتجال زبان قلم سے سیرزدہوئے اور وہ مباحث نفیسہ واصول جلیلہ جن کی طرف ضمن کلام میں جابجا اشارہ ہوا اگر ان کی تحقیق تام وتنقیح تمام پر آئیں تو مبسوط کتابیں لکھنا چاہئے جسے بیان کافی وارشاد شافی پر اطلاع منظور ہو کتب علماء مثل اذاقۃ الاثام و اصول الرشاد وغیرہما تالیف طیبات امام المحققین سراج المدققین حضرت والد قدس سرہ الماجد کی طرف رجوع کرے۔امید کرتا ہوں کہ اس مسئلہ مصافحہ بالیدین میں یہ مباحث رائقہ وابحاث فائقہ خاص علم فقیر کا حصہ ہوں۔والحمدﷲ رب العلمین والصلٰوۃ والسلام علی سید المرسلین والہ وصحبہ اجمعین۔واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔
عبدہ المذنب احمد رضا البریلوی عفی عنہ
بمحمدن المصطفٰی النبی الامی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم
رسالہ
"صفائح اللجین فی کون التصافح بکفی الیدین"
ختم شد
مسئلہ ۱۲۴:از ضلع سورت اسٹیشن سائیں مقام کٹھور مرسلہ مولوی عبدالحق صاحب ۴جمادی الاولٰی ۱۳۰۹ھ
فجر کی نماز کے بعد مصافحہ لیتے ہیں سو جائز ہے یانہیں ہر روز؟
الجواب:
جو لوگ بعد قیام جماعت یا شروع تکبیر آکر نماز میں شامل ہوئے کہ امام ودیگر مقتدین سے قبل نماز
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع