30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
جماعۃ فلا باس بمساعدتھم علیھا بل الاحسن المساعدۃ الافیما ورد فیہ نھی لایقبل التاویل [1]۔ |
قرار دے لی ہو تو ان کے موافق ہو کر اس پر عمل کرنا کچھ مضائقہ نہیں رکھتا۔بلکہ موافقت کرنا ہی بہترہے۔مگر جس امر میں شرع سے ایسی نہی آگئی ہو جو قابل تاویل نہیں۔ |
عین العلم میں ہے:
|
الاسرار بالمساعدۃ فیما لم ینہ عنہ و صارمعتادا بعد عصرھم حسنۃ وان کان بدعۃ [2]۔ |
جس امر میں شرع سے نہی نہ آئی اور صدر اول کے بعد معمول ہو اس میں موافقت کرکے لوگوں کو خوش کرنا اچھا ہے اگرچہ بدعت ہی سہی۔ |
فقیر غفر اﷲ تعالٰی لہ نے رسالہ جمال الاجمال لتوقیف حکم الصلٰوۃ فی النعال میں یہ مضمون یہت حدیثوں سے ثابت کیااور بیشك مقصود شرع کے یہی مطابق ہے مگر جن لوگوں کو مقاصد شریعت سے کچھ غرض نہیں اپنی ہوائے نفس کے تابع ہیں وہ خواہی نخواہی ذرا ذرا سی بات میں مسلمانوں سے الجھتے اور ان کی عادات و افعال کو جن پر شرع سے اصلا ممانعت ثابت نہیں کرسکتے ممنوع وناجائز قرار دیتے ہیں۔حاشا کہ ان کی غرض حمایت شرع ہو_____ حمایت شرع چاہئے تو جن امور کی تحریم وممانعت میں کوئی آیت وحدیث نہ آئی خواہ مخواہ بزور زبان انھیں گناہ ومذموم ٹھہرا کر شرع مطہر پر افتراء کیوں کرتے۔قال اﷲ تعالٰی:
|
وَ لَا تَقُوۡلُوۡا لِمَا تَصِفُ اَلْسِنَتُکُمُ الْکَذِبَ ہٰذَا حَلٰلٌ وَّ ہٰذَا حَرَامٌ لِّتَفْتَرُوۡا عَلَی اللہِ الْکَذِبَ ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ یَفْتَرُوۡنَ عَلَی اللہِ الْکَذِبَ لَا یُفْلِحُوۡنَ ﴿۱۱۶﴾ؕ |
اورنہ کہو اسے جو تمھاری زبانیں جھوٹ بیان کرتی ہیں یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے کہ اﷲ پر جھوٹ باندھو،بیشك جو اﷲ پر جھوٹ باندھتے ہیں ان کا بھلا نہ ہوگا۔(ت) |
بلکہ صرف مقصود ان حضرات کا عوام مسلمین میں تفرقہ ڈالنا اور براہ تلبیس وتدلیس اپنے لئے ایك جدا روش نکالنا اور اس کے ذریعہ سے اپنی شہرت کے سامان جمع کرنا ہے کہ اگر وہی مسائل بیان کریں جو تمام علماء اسلام فرماتے ہیں تو ان جیسے اور ان سے بہتر ہزاروں لاکھوں ہیں۔یہ خاص کرکے کیوں کر گنے جائیں۔ہاں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع