30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عاشرًا حدیث میں ہے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
خالقواالناس باخلاقھم اخرجہ الحاکم وقال صحیح علی شرط الشیخین [1]۔ |
لوگوں سے وہ برتاؤ کرو جس کے وہ عادی ہورہے ہیں(اس کو حاکم نے روایت کیا اور اسے شیخین کی شرط پر صحیح کہا۔ت) |
یہ حدیث عسکری نے کتاب الامثال میں یوں روایت کی:خالطوا الناس باخلاقھم [2]۔لوگوں کے ساتھ ان کی عادتوں سے میل کرو۔
ولہذا ائمہ دین ارشاد فرماتے ہیں لوگوں میں جو امررائج ہو جب تك اس سے صریح نہی ثابت نہ ہو ہر گز اس میں اختلاف نہ کیا جائے بلکہ انھیں کی عادات واخلاق کے ساتھ ان سے برتاؤ چاہئے۔ شریعت مطہرہ سنی مسلمانوں میں میل پسند فرماتی ہے اور ان کو بھڑ کانا۔نفرت دلانا۔اپنا مخالف بنانا،ناجائز رکھتی ہے۔بے ضرورت تامہ لوگوں کی راہ سے الگ چلنا سخت احمق جاہل کا کام ہے۔امام حجۃ الاسلام قدس سرہ احیاء العلوم میں فرماتے ہیں:
|
الموافقۃ فی ہذہ الامور من حسن الصحبۃ والعشرۃ اذ المخالفۃ موحشۃ وکل قوم رسم ولا بد من مخالطۃ الناس باخلاقھم کما ورد فی الخبر لاسیما اذا کانت اخلاقًا فیھا حسن العشرۃ والمجاملۃ وتطیب القلب بالمساعدۃ [3]۔ |
ان امور میں لوگوں سے موافقت صحبت ومعاشرت کی خوبی سے ہے اس لئے کہ مخالفت وحشت دلاتی ہے اور ہرقوم کی ایك رسم ہوتی ہے اور بالضرورۃ لوگوں کے ساتھ ان کی عادات کا برتاؤ کرنا چاہئے،جیسا کہ حدیث میں وارد ہوا، خصوصًاوہ عادتیں جن میں اچھا برتاؤ اور نیك سلوك اور موافقت کرکے دل خوش کرنا ہے۔ |
یہاں تك کہ فرمایا:
|
کذالك سائر انواع المساعدات اذا قصد بھا تطییب القلب واصطلح علیھا |
ایسے ہی مساعدت کی ساری قسمیں جبکہ اس سے دل خوش کرنا منظور ہو اور کچھ لوگوں نے وہ ردش |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع