دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

ہمارے علماء اس کی وجہ ارشاد فرماتے ہیں کہ:

ان المقصود الثناء واظہار العبودیۃ فلایمنع من الزیادۃ علیہ۔قالہ الامام برھان الدین علی ابو الحسن الفرغانی قدس اﷲ تعالٰی سرہ الصمدانی فی الہدایۃ ثم الامام فخر الدین الزیلعی فی تبیین [1] الحقائق شرح کنز الدقائق وغیرھمافی غیرھما۔

تلبیہ سے مقصود اﷲ تعالٰی کی تعریف اور بندگی کا اظہار ہے تو اس پر اور کلمات بڑھانا ممنوع نہیں(اسے برہان الدین علی ابو الحسن فرغانی قد س سرہ الصمدانی نے ہدایہ میں پھر امام فخر الدین زیلعی نے تبیین الحقائق شرح کنز الدقائق میں اور دیگر حضرات نے اپنی کتابوں میں فرمایا۔(ت)

یونہی جبکہ مصافحے سے اظہار محبت وازدیاد الفت مقصود تو دوسرے ہاتھ کی زیادت کہ ہر گز اس کے منافی نہیں بلکہ بحسب عرف بلد مؤیدومؤکد ہے۔زنہار ممنوع نہیں ہوسکتی۔

تاسعًا: دونوں ہاتھ سے مصافحہ مسلمانوں میں صدہا سال سے متوارث،ائمہ دین کی عبارتیں اوپر گزریں اور اس کا زمانہ تبع تابعین میں ہونا بھی معلوم ہولیا۔خود ائمہ تبع تابعین نے دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کیا۔تمام بلاد اسلام مکہ معظمہ ومدینہ طیبہ سے ہندو سندھ تك علماء وعوام اہل اسلام دونوں ہاتھ سے مصافحہ کرتے ہیں اور جو بات مسلمانوں میں متوارث ہو بے اصل نہیں ہو سکتی۔امام محقق علی الاطلاق فتح میں فرماتے ہیں:

انہ المتوارث ومثلہ لایطلب فیہ سند بخصوصہ [2]۔

وہ متوارث ہے اور ایسی چیز کے لئے کوئی خاص سند درکار نہیں ہوتی۔

محقق علائی دمشقی شرح تنویر میں فرماتے ہیں:

ان المسلمین توارثوہ فوجب اتباعھم [3]۔

بے شك یہ امرمسلمانوں میں متوارث ہے تو ان کااتباع ضرور ہوا۔

 


 

 



[1] الہدایۃ کتاب الحج باب الاحرام المکتبۃ العربیہ کراچی ۱ /۲۱۷،تبیین الحقائق کتاب الحج باب الاحرام المطبعۃ الکبرٰی بولاق مصر ۲ /۱۱

[2] فتح القدیر کتاب السرقہ فصل فی کیفیۃ القطع مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۵ /۱۵۳

[3] درمختارشرح تنویر الابصار کتاب الصلٰوۃ باب العیدین مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۱۱۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن