دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

لایلقی مسلم مسلما فیر حب بہ ویأخذ بیدہ الا تناثرت الذنوب بینھما [1]۔الحدیث۔

جو مسلمان مسلمان سے مل کر مرحبا کہے اور ہاتھ ملائے ان کے گناہ جھڑ جائیں۔

 پھر بلاد عجمیہ میں اس کا رواج نہیں،فارس میں اس کی جگہ خوش آمدی کہتے ہیں۔اور ہندوستان میں آئیے آئیے تشریف لائیے،اورا س کی مثل کلمات ____ اب کوئی عاقل اسے مخالفت حدیث ومزاحمت سنت نہ جانے گا،رات دن دیکھا جاتا ہے کہ خود حضرات منکرین میں دوستوں کے ملتے وقت اسی قسم کے الفاظ کا استعمال ہوتا ہے۔یہ کیوں نہیں بدعت وممنوع وخلاف سنت قرار پاتے۔تو وجہ کیا کہ اصل مقصود شرع وہی اظہار خوشدلی بغرض ازدیاد محبت ہے۔یہ مطلب عر ب میں لفظ مرحبا سے مفھوم ہوتا تھا۔یہاں ان لفظوں سے ادا کیا جاتاہے۔تو غرض شریعت کی ہر طرح حاصل ہے۔خود مصافحہ بھی شرع مطہر کا اپنا وضع فرمایا ہوا نہیں بلکہ اہل یمن آئے انھوں نے اپنے رسم ورواج کے مطابق مصافحہ کیا،شرع نے اس رسم کو اپنے مقصود یعنی ایتلاف مسلمین کے موافق پاکر مقرر رکھا۔اگر رسم کسی اور طریقے سے ہوتی اور اسکی خصوصیت میں کوئی محذور شرعی نہ ہوتا تو شرع اسے مقرر رکھتی اور ایسے ہی وعدہائے ثواب اس پر فرماتی۔ہاں! وہ بات جس میں کسی طرح مقاصد شرع سے مخالفت ہوبے شك ناپسند ہوگی اگر چہ کسی قوم میں اس کی رسم پڑی ہو۔جیسے سلام کے عوض بلا ضرورت شرعیہ انگلی یا ہتھیلی کا اشارہ کہ بوجہ مشابہت یہود ونصارے اس سے ممانعت آئی،حدیث ضعیف میں ہے حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لیس منامن تشبہ بغیرنالاتشبہوا بالیہود ولا بالنصارٰی فان تسلیم الیھود الاشارۃ بالاصابع وان تسلیم النصاری بالاکف[2] رواہ الترمذی والطبرانی عن عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ قال الترمذی ھذا حدیث اسنادہ ضعیف۔

ہم میں سے نہیں جو ہمارے غیر سے مشابہت پیدا کرے۔ یہودونصارٰی سے تشبہ نہ کرو کہ یہود کا سلام انگلیوں سے اشارہ ہے اور نصارٰی کا سلام ہتھیلیوں سے ہے(اس کو ترمذی اور طبرانی نے عمرو بن شعیب سے انھوں نے اپنے باپ سے انھوں نے اپنے دادا سے روایت کیا۔ترمذی نے کہا اس حدیث کی اسناد ضعیف ہے۔

 


 

 



[1] نصب الرایۃ کتاب الکراھیۃ فصل فی الاستبراء نوریہ رضویہ لاہور ۴ /۵۶۶،شعب الایمان حدیث ۸۹۵۷ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۶ /۴۷۵

[2] جامع الترمذی کتاب الاستیذان باب ماجاء فی فضل الذی بیدأ بالسلام امین کمپنی دہلی ۲ /۹۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن