دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

یوں نہیں فرمایا ہے کہ: مَافَعَلَ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ وَمَا لَمْ یَفْعَلْ فَانْتَھُوْا جو رسول نے کیا کرواور جونہ کیا اس سے باز رہو۔

امام محق علی الاطلاق فتح القدیر میں نماز مغرب سے پہلے دو رکعت نفل کی نسبت یہ تحقیق فرما کر کہ نہ ان کا فعل حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے ثابت نہ کسی صحابی سے ثابت،ارشاد فرماتے ہیں:

الثابت بعد ھذا ھو نفی المندوبیۃ اما ثبوت الکراھۃ فلا الا ان یدل دلیل اٰخر [1]۔

ان سب سے یہ ثابت ہوا کہ مستحب نہیں رہی کراہت وہ ثابت نہ ہوئی،اس کے لئے دوسری دلیل چاہئے۔

اما م احمد محمد خطیب قسطلانی شارح صحیح بخاری مواہب لدنیہ ومنح محمدیہ میں فرماتے ہیں:

اَلْفِعْلُ یَدُلُّ عَلی الْجَوَازِ وَعَدْمُ الْفِعْلِ لَایَدُلُّ عَلَی الْمَنْعِ [2]۔

فعل تو جواز کے لئے دلیل ہوتا ہے اور نہ کرنے سے منع کرنا نہیں سمجھا جاتا۔

شاہ عبدالعزیز صاحب دہلوی تحفہ اثنا عشریہ میں لکھتے ہیں:

نہ کردن چیزے دیگر است ومنع فرمودن چیزے دیگر [3]۔

نہ کرنا اور چیز ہے اور منع کرنا اور چیز۔

پھر کیسی جہالت ہے کہ نہ کرنے کو منع کرنا ٹھہرا رکھاہے۔

سابعًا:مصافحہ امو رمعامشرت سے ایك امر ہے جس سے مقصود شرع باہم مسلمانوں میں ازدیاد الفت اور ملتے وقت اظہار انس و محبت ہے حدیث میں حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

تصافحوا یذھب الغل عن قلوبکم [4]۔اخرجہ ابن عدی عن ابن عمر رضی اﷲ

آپس میں مصافحہ کرو تمھارے سینوں سے کینے نکل جائیں گے۔(ابن عدی نے حضرت عبداﷲ

 


 

 



[1] فتح القدیر کتاب الصلوٰۃ باب النوافل مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۱/ ۳۸۹

[2] المواھب اللدنیہ

[3] تحفہ اثنا عشریہ باب دہم درمطا عن خلفائے ثلثہ الخ سہیل اکیڈمی لاہور ص۲۶۹

[4] الکامل لابن عدی ترجمہ محمد بن ابی زعیزعۃ الخ دارالفکر بیروت ۶/ ۲۲۱۱،کنز العمال بحوالہ عد عن ابن عمر حدیث ۲۵۳۴۴ موسسۃ الرسالہ بیروت ۹/ ۱۳۰، الترغیب والترھیب بحوالہ مالك عن عطاء الخراسانی الترغیب فی المصافحۃ مصطفی البابی مصر ۳/ ۴۳۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن