دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

اس سے عجیب تر سنئے۔

حدیث حضر ت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ کہ انھوں نے رکوع میں دونوں ہاتھ ملا کر زانوں کے بیچ میں رکھے اور بعد نماز کے فرمایا:

ھکذا فعل رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔

ایسا ہی کیا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے

اس کی نسبت امام ابوعمر بن عبدالبر نے فرمایا؛ نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی طرف اس کی نسبت صحیح نہیں۔محدثین کے نزدیك صرف اس قدر صحیح ہے کہ عبداﷲ بن مسعود نے ایسا کیا۔اور امام اجل ابوزکریا نووی شارح صحیح مسلم رحمۃاﷲ تعالٰی علیہ سے تو کتاب الخلاصۃ میں سخت ہی تعجب خیز بات واقع ہوئی کہ فرمایا صحیح مسلم شریف میں بھی صرف اسی قدر ہے کہ ابن مسعود نے ایسا کیا اوریہ نہیں کہ ھکذا فعل رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حالانکہ بعینہٖ یہی الفاظ صحیح مسلم میں موجود،امام محقق علی الاطلاق فتح میں فرماتے ہیں:

فی صحیح مسلم عن علقمۃ والاسودا نھما دخلا علی عبداﷲ فقال أصلی من خلفکما قالا نعم فقام بینھما فجعل احدھما عن یمینہ والاخر عن شمالہ ثم رکعنا فوضعنا ایدینا علی رکبنا ثم طبق بین یدیہ ثم جعلھما بین فخذیہ فلما صلی قال ھکذا فعل رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قال ابن عبدالبر لایصح رفعہ والصحیح عندھم الوقف علی ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔وقال النووی فی الخلاصۃ الثابت فی صحیح مسلم ان ابن مسعود فعل ذٰلك و لم یقل

صحیح مسلم میں حضرت علقمہ اور اسود سے روایت ہے یہ دونوں حضرات عبداﷲ ابن مسعودکے پاس آئے کہا کیا دوسروں نے نماز پڑھ لی ہے۔دونوں نے عرض کی ہاں حضور،پھر آپ دونوں کے بیچ میں کھڑے ہوگئے ایك کو داہنے طرف دوسرے کو بائیں طرف کرلیا،پھر ہم سبھوں نے رکوع کیا تو ہم نے اپنے ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں پررکھ لیا۔پھر دونوں ہاتھ کو ملایا،پھر انھوں نے دونوں رانوں کے بیچ میں رکھ دیا جب آپ نماز سے فارغ ہوئے توآپ نے فرمایا:ایسے ہی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے کیا،ابن عبدالبر نے کہا:اس روایت کا حضور تك پہنچنا ثابت نہیں۔ان کے نزدیك صحیح یہ ہے کہ یہ حدیث عبداﷲ ابن مسعود تك موقوف ہے۔امام نووی نے خلاصہ میں کہا کہ صحیح مسلم میں

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن