دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

ہذا بحسب ما اطلع علیہ المصنف لاباعتبار مافی نفس الامر [1]قالہ المناوی۔

یہ وہ اپنے علم کے اعتبار سے کہتے ہیں نہ یہ کہ واقع میں جس قدر حدیثیں ہیں سب کو جمع کرنا۔(ت)

وہ اپنے نہ پانے پر یوں فرماتے ہیں کہ شاید یہ حدیث ان کتب ائمہ میں تخریج ہوئی جو ہمیں نہ ملیں۔او رپھر یہ دیکھئے ہوا بھی ایسا ہی،عبارت مذکورہ بعد علامہ مناوی صاحب تیسیر شرح جامع صغیر نے لکھ دیا الامر کذٰلك [2]یعنی واقع ایسا ہی ہے۔پھر اس کی تخریج بتائی کہ بیہقی نے مدخل اور دیلمی نے مسندالفردوس میں بروایت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما روایت کی۔اور اس حدیث کی سند پر نہ صرف امام سیوطی بلکہ اکثر ائمہ کو اطلاع نہ ہوئی، امام خاتم الحفاظ ابن حجر عسقلانی فرماتے ہیں:

زعم کثیر من الائمۃ انہ لااصل لہ[3]

بہت سے اماموں نے یہی زعم کیا کہ اس کے لئے کوئی سند نہیں۔

پھر امام عسقلانی نے اس کی بعض تخریجیں ظاہرفرمائیں۔

حدیث الوضوء علی الوضوء نور علی نورٍ(وضوء پر وضو کرنا نورٌ علی نورہے۔ت)کی نسبت امام عبدالعظیم منذری نے کتاب الترغیب اور امام عراقی نے تخریج احادیث الاحیاء میں تصریح کردی کہ لم نقف علیہ [4]ہمیں اس پر اطلاع نہیں۔حالانکہ وہ مسند امام رزین میں موجود۔تیسیر میں ہے:

حدیث الوضوء علی الوضوء نورعلی نور اخرجہ رزین ولم یطلع علیہ العراقی کالمنذری فقالا لم یقف علیہ [5]۔

وضو ء پر وضوء کرنا نورٌ علی نورہے۔یہ وہ حدیث ہے جس کی تخریج حضرت رزین نے کی ہے اور منذری کی طرح امام عراقی اس پرمطلع نہیں ہیں تو انھوں نے کہاہم اس پر واقف نہیں ہیں(ت)

 


 

 



[1] التسیر شرح الجامع الصغیر خطبہ مؤلف مکتبہ الامام الشافعی ریاض ۱/ ۵

[2] التسیر شرح الجامع الصغیر تحت حدیث اختلاف امتی الخ مکتبہ الامام الشافعی ریاض ۱/ ۴۹

[3] اتحاف السادۃ المتقین بحوالہ ابن حجر کتاب العلم الباب الثانی دارالفکر بیروت ۱/ ۲۰۵

[4] الترغیب والترھیب الترغیب فی المحافظۃ علی الوضو، مصطفی البابی مصر ۱/ ۱۶۳،المغنی عن حمل الاسفار للعراقی مع احیاء العلوم کتاب الطہارۃ باب فضیلۃ الوضوء مطبعۃ المشہد الحسینی قاہرہ ۱/ ۱۳۵

[5] التیسیر شرح الجامع الصغیر تحت حدیث من توضا علی طہر مکتبۃ الامام شافعی ریاض ۱/ ۱۲۔۴۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن