30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس پر امام ذہبی جیسے جلیل القدر عمدۃ الفن امام الشان نے فرمایا:
|
لوسماھم لافادنا فما ذکر ابن ابی حاتم منھم احدا [1]۔ |
اگر ان سب کا تذکرہ فرمادیتے توہمیں فائدہ بخشتے کہ ابن ابی حاتم نے توان میں سے ایك کا بھی تذکرہ نہ کیا۔ |
امام محقق علی الاطلاق کمال الدین ابن الہمام نے جن کی جلالت قدر آفتاب نیمر وز سے اظہر جب بعض احادیث کہ مشائخ کرام نے ذکر کیں نہ پائیں یوں فرمایا کہ:
|
لعل قصور نظرنا اخفاھا عنا۔ |
امید ہے کہ ہماری نظر کے قصور نے انھیں ہم سے چھپالیا۔ |
دیکھو علماء یوں فرماتے ہیں اور جاہلوں کے دعوے وہ طویل وعریض ہوتے ہیں۔
حدیث اختلاف امتی رحمۃ [2](میری امت کا اختلاف رحمت ہے۔ت)امام جلال شلدین سیوطی جیسے حافظ جلیل نے کتاب جامع صغیر میں ذکر فرمائی اور اس کا کوئی مخرج نہ بتاسکے کہ کس محدث نے اپنی کتاب میں روایت کی۔ان بعض علماء کے نام لکھ کر جنھوں نے بے سند اپنی کتابوں میں اسے ذکرکیا لکھ دیا کہ:
|
لعلہ خرج فی بعض کتب الحفاظ التی لم تصل الینا [3]۔ |
شاید وہ حافظان حدیث کی بعض کتابوں میں روایت کی گئی جو ہم تك نہ پہنچیں۔ |
یہ وہ امام ہیں کہ فن حدیث میں جن کے بعد ان کا نظیر نہ آیا،جنھوں نے کتاب جمع الجوامع تالیف فرمائی اور اس کی نسبت فرمایا:
|
قصدت فیہ جمیع الاحادیث النبویۃ باسرھا [4]۔ |
میں نے ارادہ کیا کہ اس میں تمام احادیث نبویہ جمع کردوں۔ |
اس پر بھی علماء نے فرمایا:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع