دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

عن ابی یوسف ما رأیت احدا اعلم بتفسیر الحدیث ومواضع النکت التی فیہ من الفقۃ من ابی حنیفۃ وقال ایضا ماخالفتہ فی شیئ قط فتدبرتہ الارایت مذہبہ الذی ذہب الیہ انجٰی فی الاخرۃ وکنت ربما ملت الی الحدیث فکان ہو ابصر بالحدیث الصحیح منی وقال کان اذا صمم علی قولہ درت علی مشائخ الکوفۃ ھل اجد فی تقویۃ قولہ حدیثا اواثرا فربما وجدت الحدیثین والثلاثۃ فاتیتہ بھا فمنہا مایقول فیہ ہذا غیر صحیح اوغیر معروف فاقول لہ وما علمك بذٰلك مع انہ یوافق قولك فیقول انا عالم بعلم اھل الکوفۃ [1]۔

حضرت ابویوسف سے روایت ہے کہ میں نے احادیث کی تشریح اور فقہ کی نکتہ آفرینی میں حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے زیادہ جانکار شخص نہیں دیکھا نیز انھوں نے فرمایا میں نے جب بھی کسی مسئلہ میں ان سے مخالفت کی پھر میں نے اس میں غور وخوض کیا تو مجھے یہی محسوس ہوا کہ آخرت میں نجات دینے والا وہی مذہب ہے جس کی طرف امام ابوحنیفہ گئے ہیں۔مجھ سے زیادہ حدیثوں پر ان کی نظر تھی۔نیز فرمایا جب وہ کسی بات پر اڑ جاتے ہیں تو میں کوفہ کے مشائخ کے پاس اس غرض سے حاضر ہوتا کہ اس قول کی تقویت میں مجھے کوئی حدیث یا اثر ملے تو بسااوقات مجھے دو تین حدیثیں مل جاتیں،تو میں ان کی خدمت میں لے کر حاضر ہوتا۔آپ فرماتے اس میں یہ فلاں حدیث صحیح نہیں ہے یا غیر معروف ہے۔میں عرض کرتا حضور! یہ آپ کو کیسے معلوم ہو گیا حالانکہ یہ حدیثیں توآپ کے قول کی تائید میں ہیں۔تو فرماتے کوفہ والوں کے علم ہی سے تو مجھے علم ہوا ہے۔(ت)

خیر ایك درجہ تویہ ہوا۔

درجہ دوئم:اب جو حدیثیں تدوین میں آئیں ان میں سے فرمائے کتنی باقی ہیں،صد ہا کتابیں کہ ائمہ دین نے تالیف فرمائیں محض بے نشان ہوگئیں اور یہ آج سے نہیں ابتداء ہی سے ہے۔امام مالك کے زمانے میں اسّی۸۰علماء نے مؤطا لکھیں پھر سوائے مؤطائے مالك ومؤطائے ابن وہب کے اور بھی کسی کا پتا باقی ہے۔امام مسلم کے زمانے کو ابوعبداﷲ حاکم نیشاپوری صاحب مستدرك کے زمانے سے ایسا کتنا فاصلہ تھا۔پھر بعض تصانیف مسلم کی نسبت امام ابن حجر نے حاکم سے نقل کیا کہ معدوم ہیں وعلی ھذہ القیاس صدہا بلکہ ہزارہا تصانیف ائمہ کا کوئی نشان نہیں دے سکتا،مگر اتنا کہ تذکروں تاریخوں میں نام لکھا رہ گیا۔


 

 



[1] الخیرات الحسان الفصل الثلاثون فی سندہ فی الحدیث ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۴۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن