دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

احد اکثر حدیثا عنہ منی الاماکان من عبداﷲ بن عمرو فانہ کان یکتب ولااکتب [1]۔

حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے مجھ سے زیادہ حدیثیں روایت نہ کیں سوا عبداﷲ بن عمرو رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے کہ وہ لکھ لیا کرتے اور میں نہ لکھتا۔

دیکھو حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ صاف فرماتے ہیں کہ عبداﷲ بن عمرو بن عاص رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے ان سے زیادہ احادیث روایت فرمائیں۔حالانکہ تصانیف محدثین میں ان کی حدیثیں ان کی احادیث سے بدرجہاکم ہیں۔عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے صرف سات سو حدیثیں پائی گئیں اور ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے پانچ ہزار تین سو۔علامہ قسطلانی ارشادمیں ارشاد فرماتے ہیں:

یفھم منہ جزم ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ بانہ لیس فی الصحابۃ اکثر حدیثا عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم منہ الا عبداﷲ بن عمرو ومع ان الموجود عن عبداﷲ بن عمرواقل من الموجود المروی عن ابی ھریرۃ باضعاف لانہ سکن مصر وکان الواردون الیھا قلیلا بخلاف ابی ھریرۃ فانہ استوطن المدینۃ وھی مقصد المسلمین من کل جھۃ ورویَ عنہ فیما قالہ المؤلف نحو من ثمان مائۃ رجل و روی عنہ من الحدیث خمسۃ الاف وثلاث مأۃ حدیث ووجد لعبداﷲ سبع مأۃ حدیث[2]۔

اس سے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا جزم ویقین سمجھ میں آتا ہے کہ صحابہ کرام میں حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے کسی نے اتنی کثیر تعداد میں حدیثیں روایت نہیں کیں سوائے عبداﷲ بن عمرو کے،مگر اس کے باجود عبد اﷲ بن عمرو کی مرویات ابوہریرہ سے کئی گنا کم ہیں،اس کی وجہ یہ ہے کہ عبداﷲ بن عمرو مصر میں سکونت پذیر تھے اور احادیث کریمہ کی تلاش و جستجو کرنے والوں کا ورود وہاں بہت کم ہوتا تھا بخلاف حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے آپ کا تو مدینہ میں ہی قیام تھا جو ہرچہار جانب سے مسلمانوں کا مرجع تھا۔حضرت مولف علیہ الرحمہ کا کہنایہ ہے کہ حضرت ابوہریرہ سے روایت کرنیوالے لگ بھگ آٹھ سو افراد تھے،اور حضرت ابوہریرہ سے کل پانچ ہزار تین سو حدیثیں روایت کی گئی ہیں۔اور حضرت عبداﷲ بن عمرو کی سات سو حدیث ملتی ہیں۔(ت)

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب العلم باب کنایۃ العلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲۲

[2] ارشاد الساری شرح صحیح البخاری کتاب العلم باب کنایۃ العلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲۰۶)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن