دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

علمائے دین فرماتے ہیں تمام جہاں کی خوبیاں اﷲ تعالٰی نے ان میں جمع فرمادی تھیں قالہ فی التقریب [1](اسے تقریب میں بیان کیا گیا۔ت اور فرماتے ہیں جہاں عبداﷲ بن مبارك کاذکر ہوتا ہے وہاں رحمت الٰہی اترتی ہے ذکرہ الزرقانی وغیرہ(اسے زرقانی وغیرہ نے ذکر کیا۔ت)ان کا کچھ تذکرہ دیکھنا چاہو تو سردست شاہ عبدالعزیز صاحب کی بستان المحدثین [2] ہی دیکھو۔

ہم نے بحمداﷲ خاص صحیح بخاری سے ایسے دو امام جلیل تبع تابعین سے دونوں ہاتھ کا مصافحہ ثابت کردیا۔مخالف بھی تو کہیں سے ممانعت ثابت کرے یا ایسے حضرات تبع تابعین پر بھی معاذاﷲ بدعت و مخالفت سنت کا گمان ہو گا یا اقرار کردیجئے گا کہ وہ بھی حدیث وسنت نہ جانتے تھے،محدث مجتہد جو کچھ ہیں بس آپ ہی تیرہ صدی کی چھٹن چند جاہلان ہندی وطن ولاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم۔

رابعًا: ان حضرات کا داب کلی ہے کہ جس امرپراپنی قاصر نظر ناقص تلاش میں حدیث نہیں پاتے اس پر بے اصل وبے ثبوت ہونے کاحکم لگادیتے اور اس کے ساتھ ہی صرف اس بناء پر اسے ممنوع وناجائز ٹھہرادیتے ہیں۔پھر اس طوفان بے ضابطگی کا وہ جوش ہوتاہے کہ اس اپنے نہ پانے کے مقابل علماء ومشائخ کی تو کیا گنتی حضرات عالیہ ائمہ مجتہدین رضوان اﷲ تعالٰی علیہم اجمعین کے ارشادات بھی پایہ اعتبار سے ساقط اور ان کے احکام کو بھی یونہی معاذاﷲ باطل وغیر ثابت بتاتے ہیں۔یہ وہ جہالت بے مزہ ہے جسے کوئی ادنٰی عقل والا بھی قبول نہیں کرسکتا ان حضرات سے کوئی اتنا پوچھنے والا نہیں کہ"کے آمدی وکے پیرشدی"(کب آئے اور کب بوڑھے ہوئے۔ت)بڑے بڑے اکابر محدثین ایسی جگہ"لم ار ولم اجد" پر اختصار کرتے ہیں یعنی ہم نے نہ دیکھی ہمیں نہ ملی،نہ کہ تمھاری طرح عدم وجدان کہ عدم وجود کی دلیل ٹھہرادیں،

صاحبو! لاکھوں حدیثیں اپنے سینوں میں لے گئے کہ اصلا تدوین میں بھی نہ آئیں۔امام بخاری کو چھ لاکھ حدیثیں حفظ تھیں۔ اما م مسلم کو تین لاکھ،پھر صحیحین میں صرف سات ہزار حدیثیں ہیں۔امام احمد کو دس لاکھ محفوظ تھیں مسند میں فقط تیس ہزار ہیں۔خود شیخین وغیرہما ائمہ سے منقول کہ ہم سب احادیث صحاح کااستیعاب نہیں چاہتے۔اور اگر ادعائے استیعاب فرض کیجئے تولازم آئے کہ افراد بخاری، امام مسلم اور افراد مسلم،امام بخاری اور صحاح افراد سنن اربعہ دونوں اماموں کے نزدیك صحیح نہ ہوں،اور اگر اس ادعا کو آگے بڑھائے تو یونہی صحیحین کی وہ متفق علیہ حدیثیں جنھیں امام نسائی نے مجتبٰی میں داخل نہ کیا ا ن کے نزدیك حلیہ صحت سے عاری ہوں وھو کما تری(یہ وہ چیز ہے جسے تم جانتے ہو۔ت)___ صحیح بخاری شریف میں حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے:

مامن اصحاب النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم

اصحاب نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں کسی نے

 


 

 



[1] تقریب التہذیب ترجمہ ۳۵۸۱ عبداﷲ بن مبارك ۱/ ۵۲۷

[2] بستان المحدثین کتا ب الزہد والرقاق ص۱۴۹ تا ۱۵۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن