دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

اور ہوں اور وہ بالفرض سب صحاح وحسان ہوں تاہم تحقیقات بالانے روشن کردیا کہ اصلا مفید انکار نہ ہوں گی__ یہ کسی حدیث میں دکھائیں کہ حضور پر نور سید عالم صلی اﷲ تالٰی علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ سے مصافحہ کرنے کو منع فرمایا یا ارشاد ہوا کہ ایك ہی ہاتھ سے مصافحہ کیا کرو۔بغیر اس کے ثبوت ممانعت کا دعوٰی محض ہوس پکانا ہے یاجنون خام۔والحمدﷲ ولی الانعام۔

اب رہا یہ کہ دو ہاتھ سے مصافحہ کا ثبوت کیا ہے۔

اقول:وباﷲ التوفیق،اوّلًا: صحیح بخاری وصحیح مسلم میں حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے فرمایا:

علمنی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وکفی بین کفیہ التشھد [1]الحدیث۔

حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے میرا ہاتھ اپنے دونوں ہاتھوں کے بیچ میں لے کر مجھے التحیات تعلیم فرمائی۔

امام المحدثین امام بخاری نے اپنی جامع صحیح کی کتاب الاستیذان میں مصافحہ کے لئے جو باب وضع کیا اس میں سب سے پہلے اسی حدیث ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا نشان دیا۔پھر اس باب مصافحہ کے برابر دوسراباب وضع کیا بَابُ الْاَخْذِ بِالیَدَینِ یعنی یہ باب ہے دونوں ہاتھ میں ہاتھ لینے کا۔اس میں بھی وہی حدیث ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ مسندا روایت کی،اگر حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰیٰ علیہ وسلم کا یہ دونوں ہاتھوں میں ہاتھ لینا مصافحہ نہ تھا تو اس حدیث کوباب المصافحہ سے کیا تعلق ہوتا۔صحیح بخاری کی اس تحریر پر دونوں ہاتھ سے مصافحہ کرنا حضور پر نور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے ثابت۔ہاں اگر حضرات منکرین جس طرح ائمہ فقہ کو نہیں مانتے اب امام بخاری کی نسبت کہہ دیں کہ وہ حدیث غلط سمجھتے تھے ہم ٹھیك سمجھتے ہیں۔تو وہ جانیں اور ان کا کام۔

معہذا مصافحہ دونوں جانب سے صفحات کف ملانا ہے اور یہ معنی اس صورت کفّی بَیْنَ کفیہ(میرا ہاتھ دونوں ہاتھوں کے بیچ میں لے۔ت)میں ضرور متحقق،تو اس کے مصافحہ ہونے سے انکار پر کیا باعث رہا____ بعض جہلا ء کا کہنا کہ عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالی عنہ کی طرف سے تو ایك ہی ہاتھ تھا۔یہ محض جہالت وادعائے بے ثبوت ہے۔دونوں طرف سے


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الاستیذان باب المصافحۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۹۲۶،صحیح مسلم کتاب الصلوٰۃ باب التشہد فی الصلوٰۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۷۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن