دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

امام یحیٰی بن معین نے کہا:لیس بشیئ تغیر فی اٰخر عمرہٖ [1]کوئی چیز نہ تھا آخر عمر میں متغیر ہوگیا تھا___ امام نسائی نے کہا: ضعیف ایك بار فرمایا:لیس بقوی [2] وہ قوی نہیں۔ذکر کل ذٰلك الذھبی فی المیزان(ہر ایك کو امام ذہبی نے میزان مین بیان کیا۔ت)یوہیں امام ابوحاتم نے کہا:قوی نہیں ___

فی المغنی للامام الذہبی حنظلۃ السدوسی صاحب انس ضعفہ س،وقال ابوحاتم لیس بالقوی [3]،

اما م ذہبی کی مغنی میں ہے کہ حنظلہ سدوسی حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے شاگرد کو اس نے ضعیف کہا ہے اور ابوحاتم نے کہا قوی نہیں ہے۔(ت)

لاجرم امام خاتم الحفاظ نے تقریب میں اس کے ضعف پر جزم فرمایا:

حیث قال حنظلۃ السدوسی ابوعبدالرحیم ضعیف [4]۔

جہاں انھوں نے فرمایا کہ حنظلہ سدوسی ابوعبدالرحیم ضعیف ہے۔(ت)

اگر کہئے کہ امام ترمذی نے جو اس حدیث کی تحسین کی___ اقول:ائمہ ناقدین نے امام ترمذی پر اس بارے میں انتفادات کئے ہیں اور وہ قریب قریب ان لوگوں میں ہیں جو تصحیح وتحسین میں تساہل رکھتے ____ امام عبدالعظیم منذری کتاب الترغیب میں فرماتے ہیں:

انتقد علیہ الحفاظ تصحیحہ لہ بل و تحسینہ [5]۔

حفاظ نے ان کی تصحیح پر بلکہ تحسین پر بھی تنقید کی ہے۔(ت)

ذہبی میزان الاعتدال میں لکھتے ہیں:

وَلھٰذا لایعتمد العلماء علی تصحیح الترمذی [6]۔

اسی لئے ترمذی کی تصحیح پر علماء اعتماد نہیں کرتے۔(ت)

یہاں تك امام محدث ابوالخطاب ابن دحیہ نے جنھیں شاہ ولی اﷲ دہلوی نے قرۃ العینین


 

 



[1] میزان الاعتدلال ترجمہ ۲۳۷۳ حنظلۃ السدوسی دارالمعرفۃ بیروت ۱/ ۶۲۱

[2] میزان الاعتدلال ترجمہ ۲۳۷۳ حنظلۃ السدوسی دارالمعرفۃ بیروت ۱/ ۶۲۱

[3] المغنی فی الضعفاء للامام الذھبی

[4] تقریب التہذیب ترجمہ ۱۵۸۸ حنطلۃ السدوسی دارالکتب العلمیہ بیروت ۱/ ۲۵۰

[5] الترغیب والترہیب کتاب الجمعہ حدیث۲۴ مصطفی البابی مصر ۱/ ۴۹۴

[6] میزان الاعتدال ترجمہ ۶۹۴۳ کثیربن عبداﷲ دارالمعرفۃ بیروت ۳/ ۴۰۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن