30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آنسو بہارہی ہیں۔(ت)
دیکھو،اس نے ایك آنکھ کہا اور دونوں مراد لیں___لہذا حداق کو جمع لایا ورنہ ایك آنکھ میں چند حدقے نہیں ہوتے،اب تو اوہام جاہلانہ کا کوئی محل ہی نہ رہا۔اور حدیث سے استناد کا بھرم کھل گیا۔والحمدﷲ رب العالمین۔
ثم اقول: وباﷲ التوفیق سب سے قطع نظر کیجئے اور بفرض غلط مان ہی لیجئے کہ لفظ"اَلْیَدْ"کا مفہوم مخالف نفی یدین ہوتی ہے تاہم حدیث مذکور محل استناد منکرین یعنی حدیث انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ میں اس مفہوم کی گنجائش نہیں کہ وہاں تو لفظ یَد بصیغہ مفرد کلام امجد سید اوحد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں ہے ہی نہیں۔سائل کے کلام میں ہے اس نے ایك ہاتھ سے مصافحہ کاحکم پوچھا:
|
فیاخذ بیدہ ویصافحہ۔ |
کیا اس کا ہاتھ پکڑ کر مصافحہ کرے؟ |
حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے سوال کا جواب ارشاد فرمادیا کہ ہاں جائز ہے[1]۔
یہاں نہ دو ہاتھ سے مصافحہ کا ذکر ہے نہ اس سے سوال،پھر اس کلام سے اس کی نسبت نفی نکالنا محض خیال محال،دنیا بھر کے مفہوم مخالف ماننے والے بھی یہ شرط لگاتے ہیں کہ وہ کلام کسی سوال کے جواب میں نہ آیا ہو ورنہ بالاجماع نفی ماعدا مفہوم نہ ہوگی ____ صَرَّحَ بِہٖ اَئِمَّۃُ الْاُصُوْلِ(ائمہ اصول نے اس کی صراحت کردی ہے۔ت)___مثلا کوئی سائل سوال کرے صبح کی نماز میں قرأءت جہری ہے یا نہیں؟ مجیب کہے ہاں۔اس سے کوئی عاقل یہ نہ سمجھے کہ ماورائے صبح میں جہر نہیں۔بلکہ جس قدر سے سوال تھا اسی قدر سے جواب دیا گیا۔یہ بحمداﷲ تعالٰی دوسرے معنٰی ہیں کلام امام قاضی خاں قدس سرہ کے کہ"او ر امفہوم نیست"یعنی اس حدیث میں مفہوم مخالف کا سرے سے محل ہی نہیں۔
وباﷲ التوفیق ثم اقول:(اﷲ تعالٰی کی توفیق کے ساتھ پھر میں کہتاہوں۔ت)یہ اس وقت ہے کہ حدیث مذکور کو قابل احتجاج مان بھی لیں ورنہ اگر نقد وتنقیح پر آئے تو وہ ہر گز نہ صحیح نہ حسن بلکہ ضعیف منکر ہے مداراس کا حنظلہ بن عبداﷲ سدوسی پر ہے اور حنظلہ محدثین کے نزدیك ضعیف ہے۔امام یحیٰی بن سعید قطان نے کہا:ترکتہ عمدا کاان قد اختلط [2] میں نے اسے عمدا متروك کیا صحیح الحواس نہ رہا تھا___ امام احمد نے فرمایا:ضعیف منکر الحدیث ہے یحدّث باعاجیب [3]تعجب خیز روایات لاتاہے___
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع