30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
مااکل احدطعاما قط خیرامن ان یاکل من عمل یدہٖ [1] |
کسی نے کبھی کھانا اس سے بہتر نہ کھایا کہ اپنے ہاتھ کے کسب سے کھائے۔ |
اور احمد بسندصحیح اور طبرانی وحاکم حضرت رافع بن خدیج رضی اﷲ تعالٰی عنہ اور نیزطبرانی حضرت عبداﷲ بن عمرو رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی،حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اطیب الکسب عمل الرجل بیدہ [2]۔ |
سب سے بہتر کمائی آدمی کی اپنے ہاتھ کا کسب ہے ۔ |
کیا اگر دونوں ہاتھ کا کسب ہو تو وہ کھانا اس فضل سے باہر ہے!
ثم اقول:بلکہ بارہا لفظ ید بصیغہ مفرد لاتے ہیں اور دونوں ہاتھ مراد ہوتے ہیں:
(۱)یداﷲ مبسوطۃ(اﷲ تعالٰی جل مجدہ کا دست قدرت کشادہ ہے)
(۲)یداﷲ ملاٰی(دست قدرت بھرا ہواہے)
(۳)یداﷲ ھی العلیا(دست قدرت ہی بلند وبرتر ہے)
(۴)المسلم من سلم المسلمون من لسانہ ویدہ[3] (مسلمان وہ ہے جس کی زبان وہاتھ سے مسلمان محفوظ رہے)میں یہی معنٰی مراد ہیں۔
(۵)حدیث عمل یدیہ(اس کے دونوں ہاتھ کا کسب)بھی ایسے ہی موقع پر وارد کہ غالبا کسب انسان دونوں ہاتھ سے ہوتاہے اسی حدیث مقدام کی اسی صحیح بخاری میں دوسری روایت من عمل بیدہٖ ہے۔
(۶)اسی طرح حاکم وغیرہ حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی،حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اپنی دعا میں عرض کرتے:
|
اللھم انی اسئلك من کل خیر خزائنہ |
الٰہی! میں تجھ سے مانگتاہوں ان سب |
[1] صحیح البخاری کتاب البیوع باب کسب الرجل وعملہ بیدہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲۷۸،مسند احمد بن حنبل عن مقدام بن معدیکرب المکتب الاسلامی بیروت ۴/ ۱۳۱ و ۱۳۲
[2] کنز العمال بحوالہ حم،طب،ك عن رافع بن خدیج حدیث ۹۱۹۶ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۴/۴
[3] صحیح البخاری کتاب الایمان باب المسلم من سلم المسلمون من لسانہ ویدہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۶،صحیح مسلم کتاب الایمان باب جامع اوصاف الاسلام قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۴۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع