30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ان اﷲ تعالٰی یقول لاھل الجنۃ یا اھل الجنۃ فیقولون لبیك یاربنا وسعدیك والخیر فی یدیك الحدیث [1]۔ |
بیشك اﷲ تعالٰی جنتیوں سے فرمائے گا:اے جنت والو۔عرض کریں گے۔لبیك اے رب ہمارے! ہم تیر ی خدمت میں حاضر ہیں،تیرے دونوں ہاتھوں میں بھلائی ہے۔ |
اسی طرح تفسیر مقام محمود میں حدیث حذیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کہ نسائی نے بسند صحیح اور حاکم نے بافادہ تصحیح اور طبرانی اور ابن مندہ نے روایت کی ___ یوں آئی:
|
یجمع اﷲ الناس فی صعید واحد فلا تکلم نفس فاول مدعو محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فیقول لبیك وسعدیك والخیر فی یدیك [2] الحدیث۔ |
اﷲ تعالٰی روز قیامت لوگوں کو ایك میدان میں جمع میں فرمائے گا تو کوئی کلام نہ کرے گا سب سے پہلے محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو ندا ہوگی،حضور عرض کریں گے:الٰہی! میں حاضر ہوں خدمتی ہوں تیرے دونوں ہاتھوں میں بھلائی ہے۔ |
ابن مندہ نے کہا:
|
حدیث مجمع علی صحۃ اسنادہ وثقۃ رجالہ [3]۔ |
اس حدیث کی صحت اسناد وعدالت روات پر اجماع ہے۔ |
یونہی حدیث بعث النار میں اﷲ تعالٰی کا آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام کو ندا فرمانا ____ اور ان کا جواب میں لبیك وسعدیك و الخیر بیدك [4] عرض کرنا مروی___ الی غیر ذلك من الاحادیث کیا یہ
[1] صحیح البخاری کتاب التوحید کلا م الرب مع اہل الجنۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۱۲۱،صحیح مسلم کتاب الجنۃ وصفۃ نعیمہا واھلہا قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۳۷۸،جامع الترمذی ابواب صفۃ الجنۃ امین کمپنی دہلی ۲/ ۷۹،مسند احمد بن حنبل عن ابی سعید الخدری المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۸۸
[2] المطالب العالیۃ حدیث ۴۶۴۵ توزیع عباس احمد الباز(مکہ المکرمہ) ۴/ ۳۸۶،المستدرك للحاکم کتاب التفسیر ذکر المقام المحمود دارالفکر بیروت ۲/ ۳۶۳،مجمع الزوائد کتاب البعث باب منہ فی الشفاعۃ دارالکتاب بیروت ۱۰/ ۳۷۷
[3] المواہب اللدنیہ المقصد العاشر الفصل الثالث المکتب الاسلامی بیروت ۴/ ۶۴۲
[4] مسند ابی عوانۃ بیان انہ لایدخل الجنۃ الانفس مسلمۃ دارالمعرفۃ بیروت ۱/ ۸۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع