دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

حدثنا سویدنا عبداﷲ ناحنظلۃ بن عبیداﷲ عن انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال قال رجل یا رسول اﷲ ا لرجل منا یلقی اخاہ او صدیقہ اینحنی لہ قال لا،قال افلیتزمہ ویقبلہ قال لا،قال فیاخذ بیدہ ویصافحہ قال نعم [1]۔

یعنی ایك شخص نے حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے عرض کی:یا رسول اللہ! ہم میں کوئی آدمی اپنے بھائی یا دوست سے ملے تو کیا اس کے لئے جھکے؟ فرمایا:نہیں۔عرض کی کیا اسے گلے لگائے اور پیار کرے ؟ فرمایا:نہیں۔عرض کی:اس کا ہاتھ پکڑے اور مصافحہ کرے؟ فرمایا:ہاں۔

اس حدیث کو ترمذی نے حسن بتایا بخلاف اول کہ خود ترمذی نے امام بخاری سے اس کی تضعیف نقل کردی تھی۔تو ثابت ہوگیا کہ حضرات مخالفین اگر سند لائیں گے تو اسی حدیث انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے،باقی خیریت___ لہذا مام ممدوح قدس سرہ نے اسی حدیث کی تخصیص فرمائی۔

اب بحمداﷲ تعالٰی جواب جناب امام ہمام قدس سرہ کی توضیح سنئے___ ظاہر ہے کہ افراد ید سے اس حدیث خواہ کسی حدیث میں اگر نفی یدین پر استدلال ہوگا تو لاجرم بطریق مفہوم مخالف ہوگا اور وہ محققین کے نزدیك حجت نہیں جس کی بحث کتب ا صول میں ختم ہوچکی۔

اقول: وباﷲ التوفیق(میں کہتاہوں اور توفیق اﷲ تعالٰی سے ہے۔ت)

اوّلًا: قرآن عزیز میں ہے:

" بِیَدِکَ الْخَیۡرُؕ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ﴿۲۶﴾ "[2]

تیرے ہی ہاتھ میں بھلائی ہے بیشك تو ہر چیز پر قدرت والا ہے۔

کیا اس کے یہ معنی ہیں کہ تیرے ایك ہی ہاتھ میں بھلائی ہے؟ معاذاﷲ دوسرے میں نہیں۔

ثانیًا: احمد،بخاری،مسلم اور ترمذی حضرت سیدنا سعد بن مالك بن سنان رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے مروی ہے۔

حضور سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:


 

 



[1] جامع الترمذی ابواب الادب باب ماجاء فی المصافحۃ امین کمپنی دہلی ۲/ ۹۷

[2] القرآن الکریم ۳/ ۲۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن