دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

لیربی لاحد کم التمرۃ واللقمۃ کما یربی احد کم فلوہ اوفصیلہ حتی یکون مثل احد [1]۔

اور پالتا ہے جیسے آدمی اپنے بچھرے یا بوتے کو پرورش کرے یہاں تك کہ بڑھ کر کوہ احد کے برابر ہوجاتاہے۔

اور صحاح میں حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے لفظ یوں ہیں:

قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من تصدق بعدل تمرۃ من کسب طیب ولا یقبل اﷲ الا الطیب فان اﷲ یتقبلھا بیمینہٖ [2]۔

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:جو ایك چھوہارے برابر پاك مال سے خیرات کرے اور اﷲ تعالٰی قبول نہیں کرتا مگر پاك کو،تو رب عزوجل اسے اپنے داہنے دست قدرت سے قبول فرماتاہے۔

کوئی احمق سے احمق بھی ان حدیثوں سے یہ معنی نہ سمجھے گا کہ ایك چھوہارے یا ایك ہی نوالہ کی خصوصیت ہے ایك دے گا تو قبول بھی ہوگا اور ثواب بھی بڑھے گا،جہاں دو یا زائد دے پھر نہ قبول کی توقع نہ ثواب کی ترقی____ نہیں نہیں،بالیقین یہی معنٰی ہیں کہ ایك لقمہ یا ایك خرما بھی ان نیك جزاؤں کا باعث ہے۔یوں ہی ان احادیث کا یہ مضمون نہیں کہ ایك ہاتھ سے مصافحہ ہوگا تو وہ ثواب ملے گا دو ہاتھ سے کیا تو ناجائز ہوا یا اجر گیا۔بلکہ برتقدیر عــــــہ مذکور ان کا اسی قدر مفاد کہ ایك ہاتھ سے مصافحہ بھی اس جزائے نیك کے لئے کافی ہے۔

قسم دوم:وہ احادیث جن میں وقائع جزئیہ کی حکایت ہے یعنی حضور سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یا فلاں صحابی نے فلاں شخص سے یوں مصافحہ فرمایا۔

حدیث حضرت بتول زہرا رضی اﷲ تعالٰی عنہا کہ سنن ابی داؤد میں بروایت ام المومنین

عــــــہ:یعنی اس تقدیر پر کہ وہ الفاظ ارادہ وحدت ید میں فرض کرلئے جائیں۔


 

 



[1] موارد الظمان الی زوائد ابن حبان حدیث ۸۱۹ المطبعۃ السلفیہ ص۲۰۹

[2] صحیح البخاری کتاب الزکوٰۃ باب الصدقہ من کسب طیب قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۸۹،صحیح مسلم کتاب الزکوٰۃ باب بیان اسم الصدقہ یقع علی کل نوع من المعروف قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۳۲۶،جامع الترمذی ابوب الزکوٰۃ باب ماجاء فی فضل الصدقۃ امین کمپنی دہلی ۱/ ۸۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن