30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بیدہ الاتناثرت الذنوب بینھما کما یتناثر ورق الشجر [1]۔ |
ملائے ان کے گناہ برگ درخت کی طرح جھڑ جائیں۔ |
اقول:اگر مان بھی لیا جائے کہ یہ الفاظ وحدت ید میں ہیں تاہم ان دونوں حدیثوں میں منکرین کےلئے حجت نہیں۔ہر عاقل جانتاہے کہ مقام ترغیب وترھیب میں غالبا ادنٰی کو بھی ذکر کرتے ہیں کہ جب اس قدر پر یہ ثواب یا عقاب ہے تو زائد میں کتنا ہوگا۔اس سے یہ نہیں سمجھا جاتا کہ اس سے زائد مندوب یا محذور نہیں۔ترھیب کی مثال تو یہ لیجئے۔
ابن ماجہ ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی،حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من اعان علی قتل مومن بشطر کلمۃ لقی اﷲ مکتوبا بین عینیہ ایس من رحمۃ اﷲ [2]۔ |
جو کسی مسلمان کے قتل پر آدھی بات کہہ کر اعانت کرےاﷲ سے اس حالت پر ملے کہ اس کی پیشانی پر لکھا ہو خدا کی رحمت سے ناامید۔ |
کیا اس کے یہ معنٰی ہیں کہ
آدھی بات کہہ کر اعانت کرے تو مستحق عذاب اور ساری بات سے مدد کرے تونہیں؟
یہاں محل ترغیب ہے زیادہ مثالیں اسی کی سنئے،مثلا اگر کوئی یوں کہے کہ جو شخص اﷲ تعالٰی
کی راہ میں ایك پیسہ دے اﷲ تعالٰی اس پر رحمت فرمائے اس کے یہ معنٰی نہ ہوں گے کہ
دو پیسے دے گا تو رحمت نہ ہوگی۔
بخاری،مسلم،ترمذی،نسائی،ابن ماجہ،ابن خزیمہ حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اور امام مالك مؤطا میں بطریق سعید بن یسار مرسلا اور طبرانی وابن حبان ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا اور معجم کبیر میں ابوبرزہ اسلمی رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے راوی:
|
وھذا حدیث ابن حبان فی صحیحہ عن عائشہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قال ان اﷲ |
یعنی حضور سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان جو ایك چھوہارا یا ایك نوالہ اﷲ کی راہ میں دے اﷲ تعالٰی اسے ایسا بڑھاتا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع