30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث سلمان فارسی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کہ معجم کبیر طبرانی میں بسند حسن مروی حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اِنَّ الْمُسْلِمَ اِذَلَقِیَ اَخَاہ المُسلم فاخذ بِیَدَہٖ تَحَاتَتْ عَنْھُمَا ذُنُوْبُھُمَا [1]۔ |
مسلمان جب اپنے بھائی سے مل کر اس کا ہاتھ پکڑتاہے ان کے گناہ مٹ جاتے ہیں۔ |
حدیث انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ کہ امام احمد نے ایسی سند سے جس کے سب رجال سوا میمون بن موسٰی مرئی بصری صدوق مدلس کے ثقات عدول ہیں اور نیز ابویعلی وبزار نے روایت کی:
|
عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اﷲُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ مَامِنْ مُسْلِمیْنِ الْتَقِیَا فَاَخَذَ اَحَدُ ھُمَا بَیَدِ صَاحِبِہٖ الَّا مَا کَانَ حَقًّا عَلَی اﷲِ عَزَّوَ جَلَّ اَنْ یَّحْضر دُعَا ئَھُمَا وَلَا یُفَرِّقُ بَیْنَ اَیْدِیْھُمَا حَتّٰی یَغْفِرَ لَھُمَا [2]۔ |
جب دو مسلمان ملاقات کے وقت ایك دوسرے کا ہاتھ پکڑیں اﷲ تعالٰی پر حق ہے کہ ان کی دعا قبول فرمائے اور ان کے ہاتھ جدا نہ ہونے پائیں کہ ان کے گناہ بخش دے۔ |
حدیث براء بن عازب رضی اﷲ تعالٰی عنہ کہ احمد نے مسند اور ضیاء نے مختارہ میں بسند صحیح روایت کی حضور پر نور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
ایما مسلمین التقیا فاخذ احد ہما بید صاحبہ و تصافحا وحمداﷲ جمیعا تفرقا لیس بینھما خطیئۃ [3]۔ |
جو دو مسلمان آپس میں مل کر ایك دوسرے کا ہاتھ پکڑیں اور مصافحہ کریں اور دونوں حمد الٰہی بجالائیں بیگناہ ہو کر جدا ہوں۔ |
نیز حدیث براء رضی اﷲ تعالٰی عنہ کہ بیہقی نے بطریق یزید بن براء تخریج کی نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
لایلقی مسلم مسلما فیر حب بہ ویاخذ |
جو مسلمان مسلمان سے مل کر مرحبا کہے اور ہاتھ |
[1] المعجم الکبیر حدیث ۶۱۵۰ المکتبہ الفیصلیۃ بیروت ۶/ ۲۵۶
[2] مسند احمد بن حنبل عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۳/ ۱۴۲،الترغیب والترھیب بحوالہ احمد والبزار وابی یعلٰی الترغیب فی المصافحہ حدیث ۴ مصطفی البابی مصر ۳/ ۴۳۲
[3] مسند احمد بن حنبل عن براء بن عازب المکتبۃ الاسلامی بیروت ۴/ ۲۹۳ و ۲۹۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع