دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

جس سے مذہب ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما کی تائید ہوئی،ابن عباس نے ان کا وظیفہ مقرر کردیا اور اس روز سے انھیں اپنے ساتھ تخت پر بٹھانا شروع کیا،

ان وجوہ پر نظر تھی کہ فقیر نے یہ خواب ذکر کی،خواب دیکھتے ہی آنکھ کھلی،نماز کاوقت تھا،وضو میں مشغول ہوا،اثنائے وضو ہی میں خیال کیا تو یاد آیا کہ انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی حدیث جامع ترمذی میں مروی کہ سائل نے عرض کی:

افیاخذ بیدہ ویصافحہ قال نعم [1]۔

یعنی یارسول اللہ! جب مسلمان مسلمان سے ملے تو اس کا ہاتھ پکڑے اور مصافحہ کرے۔فرمایا ہاں۔

اس میں لفظ"یدہ"بصیغہ مفرد واقع ہوا لہذا ان صاحبوں کا محل استناد ٹھہرا۔

اب قبل اس کے کہ جواب امام علیہ الرحمۃ المنعام کی توضیح اور دیگر مباحث نفیسہ کی جو بحمداﷲ قلب فقیر پر فائض ہوئے تصریح کروں،پہلے اس کا بیان کرنا ہے کہ امام ہمام قدس سرہ نے خاص حدیث انس کو کیوں ان کا مستند بنایا حالانکہ کلمہ یَد بصیغہ مفرد اس کے سوا اور بھی کئی حدیثوں میں آیا،اس تحقیق کے ضمن میں ان شاء اﷲ تعالٰی ان حدیثوں سے بھی جواب کھل جائے گا۔

فاقول: وباﷲ التوفیق وہ احادیث مصافحہ جن میں لفظ ید بصیغہ مفرد واقع تین قسم ہیں:

قسم اول:احادیث فضائل جن میں مصافحہ کی ترغیب اور اس کی خوبیوں کا بیان ہے____مثلًا:

حدیث حذیفہ بن الیمان رضی اﷲ تعالٰی عنہما جسے طبرانی نے معجم اوسط اور بیہقی نے شعب الایمان میں بسند صالح روایت کیا۔ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

اِنَّ الْمُؤْمِنَ اِذَالَقِیَ الْمُؤْمِنَ فَسَلَّمَ عَلَیْہِ وَاَخَذَبَیَدِہٖ فَصَافَحَہ تَنَاثَرَتْ خَطَایَا ھُمَا کَمَا تَنَا ثَرَ وَرَقُ الشَّجَرِ [2]۔

جب مسلمان سے مسلمان مل کر سلام کرتا اور ہاتھ پکڑ کر مصافحہ کرتا ہے ان کے گناہ جھڑپڑتے ہیں جیسے پیڑوں کے پتے۔

 


 

 



[1] جامع الترمذی ابواب الادب باب ماجاء فی المصافحہ امین کمپنی دہلی ۲/ ۹۷

[2] المعجم الاوسط حدیث ۲۴۷ مکتبۃ المعارف ریاض ۱/ ۱۸۴،شعب الایمان فصل فی المصافحہ حدیث ۸۹۵۱ دارالکتب العلمیہ بیروت ۶/ ۴۷۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن