30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ھَلْ رَاٰی اَحَدُن اللَّیْلَۃَ رُؤْیًا [1]۔ |
آج کے شب کسی نے کوئی خواب دیکھا؟ |
جس نے دیکھا ہوتا عرض کرتا۔حضور تعبیر فرماتے۔ احمد وبخاری ومسلم وابوداؤد وترمذی وابن ماجہ وطبرانی وحکیم ترمذی وابن جریر وابن عبدالبر وابن النجار وغیرہم محدثین کبار کے یہاں احادیث انس وابوہریرہ وعبادہ بن صامت وابوسعید خدری و عبداﷲ بن عمر وعبداﷲ بن عمرو عبداﷲ بن مسعود وعبداﷲ بن عباس وجابر بن عبداﷲ وعوف بن مالك و ابورزین عقیلی وعباس بن عبدالمطلب رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین سے ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:"مسلمان کی خواب نبوت کے ٹکڑوں میں سے ایك ٹکرا عــــــہ ہے"[2]
صحیح بخاری میں ابوہریرہ اور صحیح مسلم وسنن ابی داؤد میں عبداﷲ بن عباس او ر احمد وابنائے ماجہ وخزیمہ وحبان کے یہاں بسند صحیح ام کرز کعبیہ ___ اور مسند احمد میں ام المومنین صدیقہ ___ اور معجم کبیر طبرانی میں بسند صحیح حذیفہ بن اسید رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے مروی وھذا لفظ الطبرانی(یہ الفاظ طبرانی کے ہیں۔ت)حضور لامع النور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ذَھَبَتِ النُّبُوَّۃُ فَلاَ نُبُوَّۃَ بَعْدِی اِلَّا الْمُبَشَّرَاتُ قِیْلَ وَمَا الْمُبَشَّرَات قَالَ الرُّؤْیَا الصَّالِحَۃُ یَرَاھَا الرَّجُلُ اَوْتُرٰی لَہٗ [3]۔ |
نبوت گئی اب میرے بعد نبوت نہ ہوگی مگر بشارتیں،عرض کی گئی وہ بشارتیں کیا ہیں؟ فرمایا:نیك آدمی کہ خواب خود دیکھے یا اس کے لئے دیکھی جائے۔ |
اسی طرح احادیث اس بارہ میں متوافر اور اس کا امر عظیم مہتم بالشان ہونا نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم
عــــــہ:حدیثیں اس بارے میں مختلف آئیں۔چو بیسواں،پچیسواں،چھبیسواں،چالیسواں،چوالیسواں،پینتالیسواں،چھیالیسواں، پچاسواں،سترھواں،چھہترواں ٹکڑا سب وارد ہیں۔لہذا فقیر نے مطلق ایك ٹکرا کہاا ور اکثر احادیث صحیحہ میں چھیالیسواں ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔۱۲ منہ
[1] جامع الترمذی ابواب الرؤیا امین کمپنی دہلی ۲/ ۵۳،صحیح البخاری کتاب التعبیر باب تعبیر الرؤیا بعد صلوٰۃ الصبح قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۰۴۳،سنن ابی داؤد کتاب الادب باب فی الرؤیا آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۳۲۸
[2] سنن ابی داؤد کتاب الادب باب فی الرؤیا آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۳۲۹،صحیح البخاری کتاب التعبیر قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۰۳۴ و ۱۰۳۵
[3] المعجم الکبیر حدیث ۳۰۵۱ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۳/ ۱۷۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع