دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

اس حدیث میں علاوہ فعل کے مطلقًا حکم بھی ارشاد ہوا کہ ہر شخص کو اپنے بھائیوں سے معانقہ کرنا چاہئے:

حدیث شانزدہم:حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے حضرت بتول زہراء سے فرمایا:عورت کے حق میں سب سے بہتر کیا ہے؟ عرض کی کہ نامحرم شخص اسے نہ دیکھے،حضور نے گلے سے لگالیا اور فرمایا:

ذریۃ بعضہا من بعض [1]۔

اوکما ورد صلی اﷲ تعالٰی علی الجیب واٰلہ وبارك وسلم۔

یہ ایك دوسرے کی نسل ہے۔(ت)

جیسا کہ حدیث میں وارد ہواہے اﷲ تعالٰی کی رحمت وبرکت اور سلام ہو اس کے حبیب مکرم اور ان کی سب آل پر۔(ت)

بالجملہ احادیث اس بارے میں بکثرت وارد۔اور تخصیص سفر محض بے اصل وفاسد،بلکہ سفر وبے سفر ہر صورت میں معانقہ سنت،اور سنت جب ادا کی جائے گی سنت ہی ہوگی تا وقتیکہ خاص کسی خصوصیت پر شرع سے تصریحا نہی ثابت نہ ہو یہاں تك کہ خود امام مانعین مولوی اسمعیل دہلوی اپنے رسالہ نذور میں کہ مجموعہ زبدۃ النصائح میں مطبوع ہوا صاف مقر کہ معانقہ روز عید گوبدعت ہو بدعت حسنہ ہے۔

حیث قال ہمہ اوضاع از قران خوانی وفاتحہ خوانی وطعام خورانیدن سوائے کنند چاہ وامثالہ دعا واستغفار واضحیہ بدعت است گوبدعت حسنہ بالخصوص ست مثل معانقہ عید ومصافحہ بعد نماز صبح یا عصر [2]انتہی۔واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

چنانچہ مولوی اسمعیل دہلوی نے کہا ہے۔قرآن خوانی فاتحہ خوانی اور کھانا کھلانے کے تمام طریقے بدعت ہیں سوائے کنواں کھدوانے اور اسی نوع کے دوسرے کام،قربانی کرنے اور دعااستغفار کرنے کے۔گویہ بدعت حسنہ بالخصوص ہیں جیسے عید کے دن گلے ملنا اور نماز فجر اور نماز عصر کے بعد مصافحہ کرنا انتہی اﷲ تعالٰی سب کچھ جانتاہے اور اس شان والے کا علم سب سے زیادہ کامل اور سب سے زیادہ پختہ ہے۔(ت)

_________________


 

 



[1] اتحاف السادۃ المتقین کتاب آداب النکاح الباب الثالث دارالفکر بیروت ۵/ ۳۶۲

[2] زبدۃ النصائح(رسالہ نذور)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن