دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

ادن منی فدنا منہ فضمہ الی صدرہ و قبل بین عینیہ [1]الحدیث۔

میں حاضر ہوں یا رسول اللہ! فرمایا:پاس آؤ۔پاس حاضر ہوئے۔حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے انھیں سینے سے لگایا اور آنکھوں کے بیچ میں بوسہ دیا۔الحدیث۔

حدیث چہاردہم:حاکم صحیح مستدرك بافادۃ الصحیح اور ابویعلٰی اپنی مسند اور ابونعیم فضائل صحابہ میں اور برہان خجندی کتاب اربعین مسمٰی بالماء المعین اور عمر بن محمد ملا سیرت میں جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی:

قال بینانحن مع رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی نفر من المھاجرین منہم ابوبکر وعمر وعثمان وعلی وطلحۃ والزبیر و عبدالرحمٰن بن عوف وسعدبن ابی وقاص فقال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لینھض کل رجل الی کفؤہ فنھض النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الی عثمان فاعتنقہ وقال انت ولی فی الدنیا والاخرۃ [2]۔

ہم چند مہاجرین کے ساتھ خدمت اقدس حضور سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں حاضر تھے،حاضرین میں خلفاء اربعہ (ابوبکر،عمر،عثمان،علی)وطلحہ و عبدالرحمن بن عوف و سعد بن ابی وقاص رضی اﷲ تعالٰی عنہم تھے۔حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:تم میں ہر شخص اپنے جوڑ کی طرف اٹھ کر جائے،اور خود حضور والا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عثمان غنی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی طرف اٹھ کر تشریف لائے اور ان سے معانقہ کیا اور فرمایا:تو میرا دوست ہے دنیاوآخرت میں۔

حدیث پانزدہم:ابن عساکر تاریخ میں حضرت امام حسن مجتبٰی وہ اپنے والد ماجد حضرت مولی علی کرم اﷲ تعالیٰ  وجوھہما سے راوی:

ان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عانق عثمن بن عفان فقال قدعانقت اخی عثمان فمن کان لہ اخ فلیعا نقہ [3]۔

حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے عثمان غنی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے معانقہ کیااور فرمایا میں نے اپنے بھائی عثمان سے معانقہ کیا جس کے کوئی بھائی ہو اسے چاہئے اپنے بھائی سے معانقہ کرے۔

 


 

 



[1] اشرف النبی(فارسی) باب بست ونہم مطبوعہ تہران ص۲۸۸ و ۲۹۰

[2] المستدرك باب فضائل عثمان رضی اﷲ تعالٰی عنہ دارلفکر بیروت ۳/ ۹۷

[3] کنز العمال بحوالہ ابن عساکر حدیث ۳۶۲۴۰ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۳/ ۵۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن