دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

ابوبکر عندی کمنزلتی عند ربی [1]۔

کرم اﷲ وجہہ نے عرض کی کیا حضور ابوبکر کا منہ چومتے ہیں، فرمایا اے ابوالحسن! ابوبکر کا مرتبہ میرے یہاں ایسا ہے جیسا کہ میرا مرتبہ اپنے رب کے حضور۔

حدیث دوازدہم:ابن عبدربہ کتاب بہجۃ المجالس میں مختصرا اور ریاض نضرہ میں ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالی عنہماسے مطولا صدیق اکبر صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا ابتدائے اسلام میں اظہار اسلام اور کفار سے ضرب وقتال فرمانا اور ان کے چہرہ مبارك پر ضرب شدید آنا اس سخت صدمہ میں بھی حضور اقدس سید المحبوبین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا خیال رہنا۔حضو رپر نور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم دارالارقم میں تشریف فرماتھے اپنی ماں سے خدمت اقدس میں لے چلنے کی درخواست کرنا مفصلا مروی یہ حدیث بتمامہ ہماری کتاب مطلع القمر ین فی ابانۃ العمرین میں مذکور،اس کے آخر میں ہے:

حتی اذاھدأت الرجل وسکن الناس خرجتابہ یتکیئ علیھما حتی ادخلتاہ علی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قالت فانکب علیہ فقبلہ وانکب علیہ المسلمون ورق لہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم رقۃ شدیدۃ الحدیث [2]۔

یعنی جب پہچل موقوف ہوئی اور لوگ سو رہے ان کی والدہ ام الخیر اور حضرت فاروق اعظم کی بہن ام جمیل رضی اﷲ تعالٰی عنہما انھیں لے کر چلیں بوجہ ضعف دونوں پر تکیہ لگائے تھے یہاں تك کہ خدمت اقدس میں حاضر کیا دیکھتے ہی پروانہ وار شمع رسالت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر گر پڑے اور بوسہ دینے لگے اور صحابہ غایت محبت سے ان پر گرے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ان کے لئے رقت فرمائی الحدیث۔

حدیث سیزد ہم:حافظ ابوسعید شرف المصطفٰی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی:

صعد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسم علی المنبر ثم قال این عثمان بن عفان،فوثب وقال ھا انا ذا یارسول اﷲ فقال

حضور سرور عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم منبر پرتشریف فرما ہوئے پھر فرمایا:عثمان کہاں ہیں۔عثمان رضی اﷲ تعالٰی عنہ بے تابانہ اٹھے اور عرض کی:حضور!

 


 

 



[1] سیرت حافظ عمر بن محمد ملا

[2] الریاض النضرۃ فی مناقب العشرہ چشتی کتب خانہ فیصل آباد ۱/ ۷۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن