30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
حتی بقی رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وابوبکر فسبح رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الی ابی بکر حتی اعتنقہ فقال لوکنت فــــــ متخذ اخلیلا لاتخذت ابابکر خلیلا ولکنہ صاحبی [1]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اورا بو بکر صدیق باقی رہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم صدیق کی طرف پیر کر تشریف لے گئے اور انھیں گلے لگا کر فرمایا کسی کو خلیل بناتا تو ابوبکرکو بناتا لیکن وہ میرا یار ہے۔صلی اﷲ تعالٰی علیہ وعلٰی صاحبہ وبارك وسلم۔ |
حدیث دہم:خطیب بغدادی حضرت جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی:
|
قال کنا عند النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقال یطلع علیکم رجل لم یخلق اﷲ بعدی احداھو خیر منہ ولا افضل۔ولہ شفاعۃ مثل شفاعۃ النبیین فما برحنا حتی طلع ابوبکر الصدیق فقام النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقبلہ والتزمہ [2]۔ |
ہم خدمت اقدس حضور پر نور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حاضر تھے ارشاد فرمایا اس وقت تم پر وہ شخص چمکے گا کہ اﷲ تعالٰی نے میرے بعد اس سے بہتر وبزرگ تر کسی کو نہ بنایا اور اس کی شفاعت انبیاء کی مانند ہوگی ہم حاضر ہی تھے کہ ابوبکرنظر آئے،سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے قیام کیا اور صدیق کو پیار کیا اور گلے لگایا۔ |
حدیث یازدہم:حافظ عمر بن محمد ملا اپنی سیرت میں حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی:
|
قال رأیت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم واقفا مع علی بن ابی طالب اذ اقبل ابوبکر فصافحہ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وعانقہ وقبل فاہ قال علی اتقبل فا ابی بکر فقال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یا ابا الحسن منزلۃ |
میں نے حضور اقدس سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو امیر المومنین علی کرم اﷲ وجہہ کے ساتھ کھڑے دیکھا،اتنے میں ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ حاضر ہوئے۔حضو رپر نور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ان سے مصافحہ فرمایا اور گلے لگایا اور ان کے دہن پر بوسہ دیا۔مولٰی علی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع